
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
June 20, 2025 at 02:07 PM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر*
*Al-Aqsa Media Jammu Kashmir*
🍁🍁🍁
*واشنگٹن : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ*
*واشنگٹن : 20 جون 2025ء*
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور بین الاقوامی اُصولوں پر مبنی عالمی نظام کی حمایت کا اعادہ کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز امریکی اسکالرز ، پالیسی ماہرین ، تزویراتی امور کے اداروں اور بین الاقوامی میڈیا بشمول امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک اداروں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کر تے ہوئے کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشتگردی ، علاقائی سلامتی اور معاشی ترقی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے نہ صرف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا اصولی مؤقف پیش کیا بلکہ ملک کے تزویراتی وژن کو بھی مؤثر انداز میں اُجاگر کیا۔انہوں نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی فوجی و فکری حکمتِ عملی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اوّل کا ملک رہا ہے اور اس سلسلے میں بے شمار جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ بعض علاقائی عناصر دہشتگردی کو ہائبرڈ وار فیئر کے آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ، جس پر عالمی برادری کو سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔اپنی گفتگو میں فیلڈ مارشل نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان عالمی و علاقائی تنازعات کے حل کے لیے ایک متوازن ، اصولی اور غیرجانبدارانہ پالیسی پر یقین رکھتا ہے ، جس میں مذاکرات ، سفارتکاری اور بین الاقوامی قوانین پر عملداری کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان ، باہمی تعاون پر مبنی سکیورٹی فریم ورک کی ترویج کیلئے اپنا ذمہ دارانہ اور فعال کردار جاری رکھے گا۔فیلڈ مارشل نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسدادِ دہشتگردی ، علاقائی سلامتی اور معاشی ترقی کے شعبوں میں موجود تاریخی ہم آہنگی کو اُجاگر کیا اور کہا کہ باہمی احترام ، مشترکہ تزویراتی مفادات اور اقتصادی ربط پر مبنی وسیع تر دوطرفہ تعلقات کے امکانات روشن اور مضبوط ہیں۔ شرکاء نے سیدعاصم منیر کے خیالات کو سراہا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ اصولی اور مستقل پالیسی اختیار کی ہے ، جس کی عالمی سطح پر قدر کی جاتی ہے۔یہ ملاقاتیں پاکستان اور امریکا کے درمیان تزویراتی مکالمے کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت اور اہم قدم قرار دی جا رہی ہیں ، جو عالمی سطح پر پاکستان کے شفاف سفارتی طرزِعمل اور پُرامن بقائے باہمی کے اُصولوں کا عکاس ہے۔
🥀🥀🥀
♻️ *Whatsapp channel :*
https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l
🌐 *Telegram channel :*
https://t.me/AlAqsaMediaOficialll
💠 *Signal Channel :*
https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu