
e-Learn News
June 17, 2025 at 01:27 PM
*بھنڈی ایک مشہور سبزی ہے، جو انسانی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔*
بھنڈی میں موجود ریشمی مادہ (Mucilage) اور فائبر گلوکوز کے جذب کو سست کرتے ہیں، جس سے شوگر کے مریضوں کے لیے یہ ایک مفید غذا ہے۔
بھنڈی میں موجود فائبر قبض کو دور کرتا ہے اور آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ یہ (Gut Microbiota) کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔
بھنڈی میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کنٹرول کرتا ہے، جبکہ فولیٹ دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔
کم کیلوریز (30 کیلوری فی 100 گرام) اور زیادہ فائبر کی وجہ سے بھنڈی وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کی وجہ سے بھنڈی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور انفیکشنز سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔
بھنڈی میں موجود بیٹا کیروٹین، لیوٹین اور زیکسینتھین بینائی کو بہتر بناتے ہیں اور موتیا (Cataract) اور میکولر ڈی جنریشن کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
بھنڈی میں موجود وٹامن K اور کیلشیم ہڈیوں کی کثافت کو بڑھاتے ہیں، جس سے osteoporosis کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

👍
5