e-Learn News
e-Learn News
June 18, 2025 at 11:27 AM
🇸🇦 سعودی وزات حج وعمرہ کیطرف سے سال 1447 ھجری 2025/26 کے لیے نئے اصول وضوابط۔ آپ کی سہولت کے لیے ھم پرانے نظام کو ⛔ ریڈ سگنل سے اور نئے نظام کو ✅ گرین سگنل سے رونما کررھے ھیں ⛔پہلے اونلی ویزہ مل جاتا تھا۔ ✅اب اونلی ویزہ نہیں ملے گا۔ ⛔پہلے ایک دو دن ھوٹل کی بکنگ مل جاتی تھی۔ ✅اب جتنے دن گزارنے ھونگے اتنے دن ھوٹل لینا ضروری ھے۔ ⛔پہلے غیر رجسٹرڈ ھوٹل میں بکنگ مل جاتی تھی۔ ✅اب غیر رجسٹرڈ ھوٹل پر ویزہ نہیں ملے گا۔ ⛔پہلے ٹرانسپورٹ کے بغیر ویزہ مل جاتا تھا۔ ✅اب ٹرانسپورٹ کے بغیر ویزہ نہیں ملے گا۔ ⛔پہلے گروپ کے بغیر سفر کی اجازت تھی۔ ✅اب گروپ کے بغیر سفر کرنا ممنوع ھے۔ ⛔پہلے گروپ کے ساتھ صرف فلائٹ یا ٹرانسپورٹ ھوتا جبکہ ھوٹل الگ سے لیا جاتا۔ ✅اب آپ جس بس یا گاڑی میں سفر کرینگے ان تمام کا ایک ھی ھوٹل ھوگا۔ ⛔پہلے ایک بندے سے لیکر پچاس بندوں کا ویزہ ریٹ ایک ھی ھوتا۔ ✅اب آپ جس گاڑی میں سفر کرینگے اس میں زائرین کی تعداد اور گاڑی کے معیار کے مطابق کرایہ ویزہ میں چارج کیا جاۓ گا۔ ⛔پہلے بچے کے ویزہ میں ٹرانسپورٹ اور ھوٹل کی قیمتیں جمع نہ کیجاتی تھی۔ ✅اب بچے کا ویزہ بغیر ٹرانسپورٹ اور ھوٹل کے ایشو نہیں ھوگا۔ ⛔پہلے زائر اپنی مرضی کے مطابق مکہ مدینہ قیام کا واٶچر بناتا تھا۔ ✅اب واٶچر تمام گروپ کے قیام کے حساب سے ایک بنایا جاۓ گا۔ ⛔پہلے صرف بکنگ ٹکٹ پر ویزہ ایشو ھوجاتا تھا۔ ✅اب ویزہ ایشونس کے لیے کنفرم ٹکٹ ضروری ھے۔ ⛔پہلے جانے سے پہلے یا جانے کے بعد واٶچر میں تبدیلی کرنا ممکن تھا۔ ✅اب واٶچر ایپرٶل کے بعد کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جاۓ گا۔ ⛔پہلے اقامہ ھولڈر اپنے عمرہ زائر عزیز واقارب کے ساتھ ھوٹل میں قیام کرسکتے تھے۔ ✅اب کسی اقامہ ھولڈر کو ھوٹل میں قیام کی اجازت نہیں ھوگی۔ ⛔پہلے واٶچر میں مذکورہ ھوٹل کے متبادل ھوٹل میں قیام کی اجازت دی جاتی تھیں۔ ✅اب واٶچر میں جو ھوٹل ھوگا اسی میں قیام کرنا ضروری ھوگا۔ ⚠️ مذکورہ تمام قوانین کی پابندی کمپنی/ کلائنٹ اور زائر پر واجب ھے۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ ، کمپنی کی بندش یا مسقبل میں ویزہ کے اجراء پر پابندی عائد ھوسکتی ھے۔ مزید اپڈیٹس آنے پر آپ کے ساتھ شئیر کردی جاۓ گی۔
👍 😢 ❤️ 🙏 6

Comments