e-Learn News
e-Learn News
June 20, 2025 at 10:05 AM
ایپکا کے تمام گروپس کا ملکر اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھر پور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ احتجاجی شیڈول جاری مورخہ 23.06.2025 بروز سوموار تمام اضلاع کے تمام دفاتر میں مکمل قلم۔چھوڑ ہڑتال ہوگی اور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا 24.06.2025بروز منگل بوقت 11بجے دن ناصر باغ بالمقابل ٹاؤن ہال لاہور سے سول سیکرٹریٹ پنجاب لاہور تک بھرپور احتجاجی ریلی اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ایپکا کے پنجاب کے تمام گروپس کے قائدین۔ اور شاہین پنجاب کے تمام اضلاع سے بھرپور شرکت کریں گے 25.06.2025بروز بدھ شہدا مسجد نزد ہال روڈ سے پنجاب اسمبلی تک بھرپور احتجاجی ریلی نکالیں گے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا جس میں پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین بھرپور شرکت کریں۔ گے آج زراعت ہاوس لاہور میں ایپکا جنرل کونسل پنجاب کے اجلاس کے شرکا سے چوہدری خالد جاوید سنگھیڑہ چوہدری محمد اعظم گجر ضیاللہ خان نیازی چوہدری محمد شفیق گجر چوہدری محمد مختار گجر۔ مہر محمد یاسین ملک منور اقبال چوہدری مبشر احمد راجہ شاہد محمود چوہدری مقصود احمد گجر چوہدری امان اللہ یاسین۔ چوہدری محمد سرور گجر وزیر احمد دستی ملک فاضل شاکر حامد سعید بھٹی میاں اشفاق احمد انجم الحسنین ملک ریاض احمد چوہدری محمد عباس چوہدری اسد سردار مظفر علی محمد قاسم بھٹہ افتخار احمد ودیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا کے پلیٹ فارم سے اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے اور ہر حال میں پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں۔ کریں گے پینشن گریجویٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کے ساتھ امیتازی سلوک ہے پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں اس کے باوجود صرف پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین سے ظلم کیا جارہا ہے لیو انکیشمنٹ کی بحالی گروپ انشورنس ۔ 17اے رولز کی بحالی یہ ہماری چھینی گئی مراعات ہیں جو پچھلے 77سال سے پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو مل رہی تھیں لیکن اب ان سے تیس سے چالیس سال سروس کرنے والے پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو محروم کیا جارہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔ ہوگا اور ان چھینی گئی مراعات کی واپسی تک میدان لگاتے رہیں گے اپیکا کے تمام گروپس کے قائدین اور شاہین سب ملکر مورخہ 24.06.2025 بروزمنگل 11بجے دن ٹاؤن ہال ناصر باغ لاہور پہنچ کر سول سیکرٹریٹ تک احتجاجی ریلی اور 25.06.2025بروز بدھ شہدا مسجد نزد ہال روڈ سے پنجاب اسمبلی تک احتجاج ریلی میں زیادہ سے زیادہ شاہینوں کے شانہ بشانہ شرکت یقینی بناکر اپنے حقوق کے حصول کے لئے اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کریں.
❤️ 2

Comments