e-Learn News
e-Learn News
June 20, 2025 at 05:04 PM
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بغیر لائسنس علاجگاہوں کو 31 جولائی تک معیارات پرمکمل عملدرآمدکی ہدایات جاری کردیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام بغیرلائسنس علاجگاہوں کو 31 جولائی تک معیارات پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمیشن نے فوری طور پرریگولرانسپیکشنز کو معطل کر دیا گیا ہے تاکہ علاجگاہوں کو معیارات پر عملدرآمد کے لئے ایک مخصوص دورانیہ فراہم کیا جا سکے۔ تاہم غیر معائنہ شدہ علاجگاہوں یا جہاں شکایات کی تحقیقات کرنا ضروری ہوں،کی انسپیکشنز جاری رکھی جائیں گی۔ یہ دورانیہ علاجگاہوں کو مریضوں کے محفوظ علاج معالجہ کی سہولیات کا دوبارہ جائزہ لینے کابھی بھرپورموقع فراہم کر ے گا۔ہدایات کے تحت اِمسال یکم اگست سے معائنے دوبارہ شروع ہونگے اورمعیارات پر عدم عملدرآمدکی صورت میں علاجگاہوں کے خلاف پی ایچ سی ایکٹ 2010ء کے تحت تادیبی کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔علاجگاہوں کے منتظمین رہنمائی کے لیے کمیشن کے انسپیکشنزڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پی ایچ سی کے ترجمان نے کہاکہ لائسنس کے بغیر کام کرنے والی علاجگاہوں کے لیے آپریشنل قانونی حیثیت حاصل کرنے کا یہ آخری موقع ہے اور معیارات پر عملدرآمد سے مریضوں کے محفوظ و معیاری علاج کو یقینی بنایا جا سکتاہے۔
Image from e-Learn News: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بغیر لائسنس علاجگاہوں کو 31 جولائی تک معیارا...

Comments