
Islamic Gyan (اسلامک گیان)
June 19, 2025 at 11:49 PM
انگوٹھا جو دور ہو کر بھی قریب ہے!"
■ ہاتھ کی پانچ انگلیوں میں ایک عجیب راز پوشیدہ ہے…
■ چار انگلیاں ایک ساتھ، جُڑی ہوئی، قریب…
اور ایک انگوٹھا… ان سب سے دور، الگ، جدا!
■ ظاہری آنکھ سے دیکھو تو لگتا ہے
قربت ہی طاقت ہے
ساتھ ہونا ہی اہمیت رکھتا ہے
لیکن ذرا رک کر غور کرو!
■ کبھی تالا کھول کر دیکھو
کبھی قلم اٹھا کر لکھنے کی کوشش کرو
یا وزن تھامنے کی تدبیر سوچو
کیا وہ چار جُڑی انگلیاں کچھ کر پاتی ہیں؟
● *نہیں!*
بغیر انگوٹھے کے… سب ناکارہ!
● کیونکہ:
🤲 جو دور ہو کر بھی تمہاری مدد کرے، وہی سچا رفیق ہے!
👎 *جو پاس ہو کر بھی کسی کام نہ آئے، وہ محض بھیڑ کا حصہ ہے!*
■ یہ تمثیل ہمیں زندگی کا گہرا سبق دیتی ہے:
ہم اکثر اُن لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں جو ہمارے آس پاس ہوتے ہیں
ہر روز کی ملاقات، ہر لمحے کی بات چیت
لیکن کیا وہ مشکل وقت میں کام آتے ہیں؟
کیا وہ تمہارے دکھ درد میں سہارا بنتے ہیں؟
اکثر نہیں!
🌿 *اصل اہمیت اس انگوٹھے کی ہے*
جو اگرچہ تم سے دور ہو
مگر تمہارے ہر بوجھ میں کندھا دیتا ہے
ہر تالا تمہارے لیے کھولتا ہے
اور تمہیں گرنے سے بچاتا ہے۔
■ لہٰذا زندگی میں
قربت پر نہیں، *سہارا دینے پر بھروسہ کرو*
باتوں پر نہیں، *عمل پر اعتماد کرو*
جو مشکل میں کام آئے، *چاہے دور ہو*
وہی تمہارا "انگوٹھا" ہے – خاموش، مگر کارآمد!
■ ہر روز تمہارے ساتھ بیٹھنے والے "انگلیوں" کو نہ تولو
بلکہ اُن "انگوٹھوں" کی پہچان کرو
جو خاموشی سے تمہاری زندگی کے بوجھ اٹھاتے ہیں!
❤️
2