Fruit Chat
Fruit Chat
June 10, 2025 at 02:34 AM
https://www.facebook.com/share/p/1CX4tStk9j/ پاکستان میں پرائمری کی کتابوں سے ہی بچوں کو ایک مخصوص انداز میں سختی اور جھوٹ کو سچ سمجھ کر بغیر سوال کیے ڈٹ جانے والے رویہ کی طرف مائل کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے ممتاز تاریخ نویس خورشید کمال عزیز کی کتاب *Murder of the History* پورے پاکستان میں پڑھائی جانے والی پرائمری اور مڈل کی کتابوں کا بڑی عرق ریزی کے ساتھ خلاصہ کرتی ہے اور ان کے بچوں کی نفسیات پر پڑنے والے اثرات کو بھی زیر بحث لاتی ہے۔ اسی کتاب کا ترجمعہ *"تاریخ کا قتل"* کے عنوان سے موجود ہے۔ مصنف کی خواہش پائی جاتی ہیکہ ہر شخص پاکستان کے تعلیمی نظام میں ہونے والے اس کھلواڑ کو سمجھے اور اندیکھے جال کو توڑنے کی سعی کرے جا پاکستان کو آج ایک بند گلی میں لے آیا یے۔
👍 1

Comments