
Benazir Income Support Programme✅
June 14, 2025 at 12:54 PM
ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب، جناب ناصر خلیلی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، باغبانپورہ،لاہورمیں قائم ادائیگی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا، مستحق خواتین سے ملاقات کی، اور سروس فراہم کنندگان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ ہر خاتون کو رقم باوقار انداز میں فراہم کی جائے، جبکہ بزرگ خواتین اور حاملہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر رقم کی ادائیگی کی ہدایت جاری کی جائے۔انہوں نے وہاں موجود بزرگ خواتین کی اپنی موجودگی میں رقم کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا۔
🖕
🇵🇰
🌳
👍
🤷♂
8