
Benazir Income Support Programme✅
June 14, 2025 at 12:55 PM
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بی آئی ایس پی کیمپ سائٹس کے انتظامات، پارٹنر بینکوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز، مستحق خواتین کے لیے سایہ دار جگہوں کی دستیابی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے سینیٹر روبینہ خالد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
❤️
🇵🇰
🌳
👍
5