Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
June 14, 2025 at 01:00 PM
ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی، ڈاکٹر طاہر نور نے بہاولپور میں بی آئی ایس پی کے ضلعی دفتر میں قائم ڈائنامک رجسٹریشن سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے مستحق افراد کی رجسٹریشن کے لیے جاری سروے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور رجسٹریشن کے عمل میں شامل خواتین سے بات چیت کی۔ ڈاکٹر طاہر نور نے نہ صرف ان کے مسائل سنے بلکہ موقع پر موجود عملے کو ان کے فوری حل کی ہدایت بھی جاری کی۔ ڈاکٹر طاہر نور نے مستحق خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی رقم سے کوئی کٹوتی کرے تو فورا اسکی اطلاع ہمارے سٹاف کو کریں۔ کٹوتی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سروے اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ رجسٹریشن کے لیے آنے والی مستحق خواتین کی مکمل راہنمائی کریں، ان سے عزت و احترام سے پیش آئیں اور ان کی آسانی کے لیے دستیاب تمام سہولیات کو مؤثر طریقے سے فراہم کریں۔
Image from Benazir Income Support Programme✅: ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی، ڈاکٹر طاہر نور نے بہاولپور میں بی آئی ا...
🇵🇰 👍 🖕 ❤️ 🌳 8

Comments