Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
June 20, 2025 at 08:34 AM
ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب محمد ناصر خلیلی نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گوجرانوالہ میں قائم ڈائنامک رجسٹریشن سینٹر کا وزٹ کیا، جہاں انہوں نے جاری سروے کے عمل کا مشاہدہ کیا اور رجسٹریشن کے لیے آئی ہوئی خواتین سے براہِ راست گفتگو کی۔ انہوں نے خواتین کی آراء سنی اور ان کی رہنمائی بھی کی تاکہ رجسٹریشن کا عمل شفاف اور بہتر بنایا جا سکے۔ دورے کے دوران ڈی جی پنجاب نے گوجرانوالہ کے مختلف ریٹیل پوائنٹس کا اچانک معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مستحقین کے لیے موجود سہولیات جیسے کہ بیٹھنے کے لیے بندوبست، ٹھنڈا پانی، سایہ دار جگہ باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی آئی ایس پی مستحقین کو باعزت، بروقت اور شفاف انداز میں امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور فیلڈ وزٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔
Image from Benazir Income Support Programme✅: ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب محمد ناصر خلیلی نے گوجرانوالہ کا دور...
👍 ❤️ 🌳 🖕 🙏 10

Comments