🌹 اردو ادب 📚
June 14, 2025 at 04:51 PM
*✨ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت* 😭😭 *✍🏻کچھ خواتین کسی فوتگی والے گھر بھی جائیں تو واپس آ کر اس طرح تبصرہ کر رہی ہوتی* *ہیں کہ بیٹی نے تو نیا سوٹ ڈالا تھا اسے تو دکھ ہی نہیں تھا۔* *بہو تو ایسے ہنس ہنس کہ بات کر رہی تھی جیسے اس کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی ہو.،* *کوئی زیادہ رو رہا ہو تو اعتراض،* *کوئی صبر کر کے بیٹھا ہو تو مسئلہ،* *گھر صاف تو تبصرہ،* *صاف نا ہو تو تنقید...* *تمہیں کس نے حق دیا ہے دوسروں کو جج کرنے کا ؟؟* *کسی کا جوتا پہن کر جب تک خود نا چلو، تب تک اس کے چلنے پر اعتراض نا کرو.* *خود تو 4 پلیٹ بریانی تناول کر کے ڈکار بھی نا ماریں اور دوسروں پر تابڑ توڑ حملے..* *خدارا رحم کریں..* *کم از کم سوگ میں شامل نہیں ہو سکتی تو بلا وجہ ان کی عزت بھی نا اچھالیں،،* *یہ وقت سب پر، ہر گھر  میں آنا ہے اور آتا ہے..* *ہمارے مرد حضرات بھی کچھ کم نہیں، دو لفظ تعزیت کے تو ٹھیک طرح سے بولنے آتے نہیں* *اور سیاسی تھیٹر ایسے سجا کہ بیٹھ جاتے ہیں کہ فوتگی پر نہیں الیکشن کمپین پر آئے ہوں،،* *جس کے سر سے باپ کا سایہ اٹھا ہے کوئی اس کی بھی تو دلجوئی کرے،* اس کے غم کا مداوا بھی تو  کوئی کرے، *لیکن ہمیں کسی کے غم سے کیا ؟* *ہم تو "رسم دکھاوا" کے لیے گئے ہیں،* *ہماری بلا سے کوئی مرتا ہے تو مرے،* *ہم تو پوچھیں گے کہ بھائی جی کھانے کا انتظام ہو گیا نا ؟؟* *کتنی دیگیں بنوانی ہیں ؟؟* *6 دیگیں تو کم ہیں،* *برادری بھی ہے،* *محلے داری بھی ہے.* *وہ بیچارہ باپ کے سوگ کو بھول کر اس پریشانی میں لگ جاتا ہے کہ کہاں سے قرض پکڑوں،* *کیونکہ کھانا صحیح نا بنایا تو باتیں ہوں گی، ساری زندگی باپ کا کھایا مرنے پر روٹی بھی صحیح نا دے سکا ؟؟* *ہمیں سوچنا ہو گا کون لوگ ہیں ہم ؟؟ کیا یہ کام  مسلمان کی شان کے لاٸق ہیں. ؟؟؟* *جانوروں کا بھی کوئی مر جائے تو وہ ایسے دعوتیں نہیں اڑاتے اور اشرف المخلوقات کا تاج پہن کر حیوانیت کی ساری حدیں عبور کر جانا... کہاں کی انسانیت ہے.* *میں نے میت کے گھر میں ایسی آوازیں بھی سنی ہیں جو دیگ پر بانٹنے میں لگا ہوتا ہے اسے کہا جاتا ہے "ذرا پلیٹ میں 4 بوٹیاں زیادہ ڈال دینا وہ داماد بھی آیا ہے تو اسے کھانا دینا ہے."* *وہ بیٹی جو ماں یا باپ کی میت پر رو رو کر ہلکان ہو رہی تھی جیسے ہی جنازہ اٹھتا ہے تو وہ سارا غم پس پشت ڈال کر کھانا تقسیم  کرنے میں لگ جاتی ہے کہ سسرال والے بھی آئے ہیں، انہیں کھانا نا ملا تو ساری زندگی باتیں سننے کو ملیں گی کہ تیرے باپ کی میت پر تو ہمیں کھانا بھی نہیں پوچھا کسی نے...* *میں نے اس بات پر بھی تبصرے سنے ہیں کہ سالن میں تو "تری" (گھی) ہی نہیں تھا، ہماری پلیٹ میں تو بس شوربا ہی آیا،..* **ہم بحیثیت معاشرہ ظالم بن گئے ہیں، خوشیاں تو کجا ہم نے مَرگوں کو بھی اپنے "شریکے"* *پورے کرنے کے لیے ایک ایونٹ بنا لیا ہے..* *جب میں کہتا ہوں الٰہی میرا حال دیکھ* *حکم ہوتا ہے بندے ذرا اپنا نامہ اعمال دیکھ* "اے اللّٰـــہ میری وفات سے پہلے میری اصلاح کر دینا اور میرا بہترین اختتام کرنا اور مجھے موت دینا اس حال میں کہ تو مجھ سے بے انتہا راضی ہو اور میرے جانے کے بعد کسی کو مسخر کر دینا جو میرے لیئے دعا گو رہے" آمیـــــــــــــــــن ياربی۔ آمین یارب العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم تسلیما کثیرا کثیرا کثیرا *👈🏻یہ `"گروپ"` صرف ہندوستانی ممبران کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔* *🚫 بہت ہی معذرت کے ساتھ ممبران سے ہماری درخواست ہے کہ پڑوسی ملک سے تعلق رکھنے والے حضرات ہمارا `گروپ` "اردو ادب" جوائن کے لئے ریکویسٹ نہ کریں، امید ہے کہ حالات کی رعایت کرنے میں آپ ہماری مدد کر کے اتفاقِ راۓ کا اظہار فرمائیں گے۔* جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء۔ `منجانب: ایڈمن اردو ادب۔` ❤️ 💐 ✍🏻ㅤ  📩  📤 *`ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ`* *🌹 اردو ادب 📚* 🪀👇🏻 ------------------------------------------➌------------------------------------------ https://chat.whatsapp.com/JztkDG0mXSlBFSDc1kEQ4w
👍 ❤️ 💚 😢 🇵🇰 🤲 13

Comments