🌹 اردو ادب 📚
June 20, 2025 at 06:10 PM
❁ ❁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ •–▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤–• ︽︽︽︽︽︽︽︽︽︽ *▣_ شہادت حسین _▣* ︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾ *◈- پوسٹ- 11-◈* *▣- فضائل اہل بیت نبوی ﷺ-▣* ◆══◆══◆══◆══◆══◆ *※ (3)_ازواج مطہرات رضی اللہ عنہما ※* *▣_ جیسا کہ حدیث وسیرت کی مستند روایات سے معلوم ہوتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات جو منکوحہ بیوی کی حیثیت سے آپ کے ساتھ تھوڑی یا زیادہ مدت رہیں وہ کل گیارہ (۱۱) ہیں، ان کے اسماء گرامی یہ ہیں۔* *"_ ا۔ حضرت خدیجہ بنت خولید رضی اللہ عنہا ،* *"_۲۔ حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا۔* *"_ ۳۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ،* *"_۴۔ حضرت حفصہ بنت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہا ،* *"_۵۔ حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا ،* *"_٦_ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا ،* *"_٧_ حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا۔* *"_٨_ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا ،* *"_٩_حضرت جویریہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا ،* *"_۱۰۔ حضرت صفیہ بنت حیی بن اخطب,* *"_ ا١۔ حضرت میمونہ۔رضی الله عنہا ,* *"▣__ان میں سے حضرت خدیجہ اور حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہما نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں وفات پائی ،* *"▣__ ان گیارہ کے علاوہ بنو قریظہ میں سے ریحانہ شمعون کے متعلق بھی بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود بنی قریظہ کی غداری کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی اور ان کی بقایا کو گرفتار کیا گیا تو ان میں یہ ریحانہ بھی تھیں، انہوں نے اسلام قبول کر لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو آزاد کر کے اپنے نکاح میں لے لیا,* *"▣__ لیکن بعض دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو حضور ﷺ کی منکوحہ بیوی بننے کا شرف حاصل نہیں ہوا، بلکہ یہ باندی کی حیثیت سے آپ کے ساتھ رہیں، یہاں تک کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے چند روز پہلے اور ایک روایت کے مطابق حجتہ الوداع سے واپس آنے کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات ہی میں وفات پاگئیں۔* *"▣__ واللہ اعلم بالصواب _,* *※ (4)_سر کار دو عالم حضرة محمد ﷺ کی اولاد مبارک ※* *▣_ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولاد کے بارے میں اقوال مختلف ہیں, سب سے زیادہ معتبر اور مستند قول یہ ہے کہ تین صاحبزادے حضرت قاسم، حضرت عبداللہ (جن کو طیب اور طاہر کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا) حضرت ابراہیم اور چار صاحب زادیاں حضرت زینب، حضرت رقیہ، حضرت ام کلثوم اور حضور فاطمہ الزہرہ رضی اللہ عنہما تھیں،* *"▣__ حضرت قاسم:- آپ کی اولاد میں سب سے پہلے حضرت قاسم پیدا ہوئے اور صرف دو سال زندہ رہے، بعثت نبوی سے پیشتر ہی انتقال کر گئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کنیت ابو القاسم انہی کے انتساب سے تھی۔* *"▣__ حضرت زینب رضی اللہ عنہا:- حضرت زینب آپ کی صاحبزادیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ بعثت سے دس سال پہلے پیدا ہو ئیں اور اسلام لائیں۔ بدر کے بعد ہجرت کی, اپنے خالہ زاد بھائی ابوالعاص بن ربیع سے بیاہی گئیں۔ شروع ۸ ہجری میں انتقال کیا۔* *"_ ایک لڑکا اور ایک لڑکی اپنی یادگار چھوڑی۔ لڑکے کا نام علی تھا اور لڑکی کا نام امامہ تھا۔* *"▣__ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے انتقال کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت امامہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور جب حضرت علی نے شہادت پائی تو مغیرہ بن نوفل کو وصیت کی کہ تم امامہ سے نکاح کر لینا۔* https://whatsapp.com/channel/0029Va5NdllKLaHfWG6Hxi1j *👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں_،* *※ (5)_ ابولہب اور اس کے بیٹوں کی بدبختی ※* *▣__ حضرت رقیہ اور حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہما دونوں صاحبزادیاں ابولہب کے بیٹوں سے منسوب تھیں۔ رقیہ عقبہ بن ابی لہب سے اور ام کلثوم عتیبہ بن ابی لہب سے فقط نکاح ہوا تھا۔ عروسی نہیں ہوئی تھی۔ جب تبتُ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وتَبَّ نازل ہوئی تو دونوں بیٹوں نے باپ کے حکم سے دونوں صاحبزادیوں کو طلاق دیدی۔* *▣__ (6)_ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا:- آپ ﷺ نے حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے کیا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جب حبشہ کی طرف ہجرت کی تو حضرت رقیہ بھی آپ کے ہمراہ تھیں۔ وہاں ان کے ایک بچہ پیدا ہوا جس کا نام عبد اللہ رکھا گیا۔ جو چھ سال زندہ رہ کر انتقال کر گیا۔* *▣__ جس وقت آنحضرت ﷺ غزوہ بدر کے لئے روانہ ہوئے تو حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا بیمار تھیں اس وجہ سے حضرت عثمان غزوہ بدر میں شریک نہ ہو سکے ان کی تیمارداری میں رہے،* *"_عین اسی روز کہ جس روز حضرت زید بن حارث بدر کی فتح کی بشارت اور خوشخبری لے کر مدینہ آئے۔ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا نے انتقال فرمایا۔ انتقال کے وقت میں سال کی عمر تھی۔* *▣__(7)_ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا:- حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد ماہ ربیع الاول ۲ ہجری حضرت عثمان کے نکاح میں آئیں۔ چھ سال حضرت عثمان کے ساتھ رہیں اور کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ ماه شعبان 9 ہجری میں انتقال کیا۔* *▣__(8)_ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی عظمت:- حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا انتقال ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ نے یہ ارشاد فرمایا کہ اگر میرے دس لڑکیاں بھی ہوتیں تو یکے بعد دیگرے عثمان کی زوجیت میں دیتارہتا۔* *"▣__(9)_ حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ:- حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری اولاد ہیں۔ جو ماریہ قبطیہ کے بطن سے ماہ ذی الحجہ ۸ ہجری میں پیدا ہوئے۔ تقریباً پندرہ سولہ مہینے زندہ رہے، 10 ہجری میں انتقال ہوا،* *⚀• :➻┐ حوالہ- شہادت حسین رضی اللہ عنہ، ( مجموعہ افادات)* ◰ ◱ ◴ ◵ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ ◹ ◺ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕
❤️ 1

Comments