🌹 اردو ادب 📚
June 20, 2025 at 06:10 PM
❁ ❁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁ ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮ •–▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤▤–●–▤–• ︽︽︽︽︽︽︽︽︽︽ *▣_ شہادت حسین _▣* ︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾ *◈- پوسٹ- 12-◈* *▣- فضائل اہل بیت نبوی ﷺ-▣* ◆══◆══◆══◆══◆══◆ *※ (10)_حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا ※* *▣_ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کی سب سے چھوٹی بیٹی تھیں ، زہراء اور بتول یہ دو آپ کے لقب تھے۔ بعثت کے پہلے سال میں پیدا ہوئی جبکہ قریش خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے۔* *"_ ۲ ہجری میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ آپ کا نکاح ہوا۔ پہلے قول کی بناء پر حضرت فاطمہ اس وقت پندرہ سال اور ساڑھے پانچ مہینہ کی تھیں ۔ اور دوسرے قول کی بنا پر انیس سال اور ڈیڑھ مہینے کی تھیں۔ نکاح کے وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عمر چوبیس سال اور ڈیڑھ مہینہ تھی، آپ ﷺ کی وفات کے بعد رمضان ١١ ہجری میں انتقال فرمایا ،* *"▣__حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کو سب سے زیادہ محبوب تھیں۔ بار بار آپ نے یہ فرمایا ہے کہ اے فاطمہ کیا تو اس پر راضی نہیں کہ تو جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہو۔* *"_ آپ ﷺ کا معمول تھا کہ جب آپ سفر میں جاتے تو سب سے اخیر میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ملتے اور جب سفر سے واپس آتے تو سب سے پہلے فاطمہ کے پاس جاتے۔* *"▣__ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پانچ اولادیں ہو ئیں۔ تین لڑکے اور دولڑکیاں ۔ (حسن حسین کلثوم زینب) سوائے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے اور کسی صاحب زادی سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل کا سلسلہ نہیں چلا، حضرت محسن تو بچپن ہی میں انتقال کر گئے ۔ حضرت ام کلثوم سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نکاح فرمایا اور کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ اور حضرت زینب کا نکاح عبد اللہ بن جعفر سے ہوا،* *※ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ ※* *▣_ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے نواسے اور حضرت علی و حضرت فاطمہ زہرا کے چھوٹے صاحبزادے حضرت حسین کی ولادت شعبان ٤ ھ میں ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی ان کا نام حسین رکھا، ان کو شہد چٹایا، ان کے منہ میں اپنی زبان مبارک داخل کر کے لعاب مبارک عطا فر مایا اور ان کا عقیقہ کرنے اور بالوں کے ہم وزن چاندی صدقہ کرنے کا حکم دیا۔ حضرت فاطمہ نے ان کے عقیقہ کے بالوں کے برابر چاندی صدقہ کی۔ (موطا امام مالک)* *"▣_ اپنے بڑے بھائی حضرت حسنؓ کی طرح حضرت حسین بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو چھ یا سات سال تھی ، حضرت عمر کے آخری زمانہ خلافت میں آپ نے جہاد میں شرکت شروع کی، حضرت عثمان کے زمانہ میں جب باغیوں نے ان کے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا تو حضرت علیؓ نے اپنے دونوں بیٹوں حسن اور حسین کو ان کے گھر کی حفاظت کے لئے مقرر کر دیا تھا۔* *"▣_ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد حضرت حسنؓ نے جب حضرت معاویہ سے مصالحت کر کے خلافت سے دستبرداری کے ارادہ کا اظہار کیا تو حضرت حسینؓ نے بھائی کی رائے سے اختلاف کیا لیکن بڑے بھائی کے احترام میں ان کے فیصلہ کو تسلیم کر لیا۔* *"▣_ البتہ جب حضرت حسنؓ کی وفات کے بعد حضرت معاویہ نے یزید کی خلافت کی بیعت لی تو حضرت حسین رضی اللہ عنہ اس کو کسی طرح برداشت نہ کر سکے اور یزید کے خلیفہ بن جانے کے بعد اپنے بہت سے مخلصین کی رائے و مشورہ کو نظر انداز کر کے جہاد کے ارادہ سے مدینہ طیبہ سے کوفہ کے لئے تشریف لے چلے، اور واقعہ کربلا کا پیش آیا اور آپ وہاں ۱۰ محرم ٦١ ھ کو شہید کر دیئے گئے۔اس وقت عمر شریف تقریبا ۵۵ سال تھی۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ۔* *⚀• :➻┐ حوالہ- شہادت حسین رضی اللہ عنہ، ( مجموعہ افادات)* https://whatsapp.com/channel/0029Va5NdllKLaHfWG6Hxi1j *👆🏻 واٹس ایپ چینل کو فالو کریں_،* ◰ ◱ ◴ ◵ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ ◹ ◺ ◶ ◷ ◸ ◹ ◺ ◸ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕
❤️ 1

Comments