Jamaat ul Muslimeen
Jamaat ul Muslimeen
June 19, 2025 at 04:22 PM
بسم الله الرحمٰن الرحیم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته معزز والدین و سرپرست حضرات! تمام تعریفیں اس اللہ ربّ العالمین کے لیے ہیں جس نے انسان کو قلم کے ذریعے وہ کچھ سکھایا جس سے وہ ناآشنا تھا۔ اور بے شمار درود و سلام نبی رحمت، احمد مجتبیٰ، محمد مصطفیٰ ﷺ پر، جنہیں اللہ تعالیٰ نے معلمِ کتاب و حکمت بنا کر بھیجا۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ملتِ اسلامیہ کے نونہالوں کی دینی تربیت اور سیرتِ نبوی ﷺ سے آشنائی کے لیے ایک بابرکت موقع عطا فرمایا۔ *بزمِ تربیتِ اطفال* کے عنوان سے ایک خصوصی دینی تربیتی کورس ترتیب دیا گیا ہے، جس میں: * سیرت النبی ﷺ * سیرت صحابہ کرام رضی اللہ * منتخب مسنون دعائیں * آدابِ اسلامی * اور جماعت المسلمین کی دعوت کے بنیادی نکات پر مبنی کتب و کتابچوں سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ 📍 آغاز: بروز ہفتہ، 21 جون 2025ء نماز عصر کے بعد مقام: مسجد المسلمین، عزیز آباد ایام: ہفتہ اور اتوار عمر کی حد: 7 تا 13 سال ⚠️ اہم اطلاع: اس کورس میں شمولیت کے لیے آن لائن کلاسز کی سہولت بھی موجود ہے تاکہ ایسے طلبہ بھی فائدہ اٹھا سکیں جو مسجد میں حاضری نہیں دے سکتے۔ آن لائن شرکاء کے لیے زوم یا دیگر پلیٹ فارم کی تفصیلات رجسٹریشن کے بعد فراہم کی جائیں گی، إن شاء اللہ۔ 📌 رجسٹریشن کے لیے درج ذیل لنک پر معلومات فراہم کریں: 🔗 https://forms.gle/uwUSKAopeMTWuyms5 ہم پر امید ہیں کہ آپ اپنے بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے اس بابرکت کورس میں شرکت کو یقینی بنائیں گے اور مستقل مزاجی سے معاونت فرمائیں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں محض اپنی رضا کے لیے علمِ دین سیکھنے، سکھانے، اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس عمل کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین سید زین العابدین مدیر جامعة المسلمین 19 جون 2025ء 22 ذوالحجہ 1446ھ
❤️ 👍 11

Comments