
مٹھی میانوالی نیوز
June 20, 2025 at 04:23 PM
آج پھر تری خیل پل پر کوئی کل رات سے اپنے پیارے کی لاش کے انتظار میں بیٹھا ہے...
لیکن ساتھ میں المیہ دیکھیں کہ ادھر لاش کے انتظار میں کل سے لائٹیں لگا کے ساری رات جاگ کے گزارتے ہیں اور ساتھ میں گھر سے فارغ عوام عبرت کی بجاۓ آج عصر ٹائم اسی طرح اپنی مستی میں مست ہے
اور اس منظر میں آدھے سے زیادہ بچے شامل ہیں
سب قصور وار والدین ہیں جب یہ لوفر گھر واپس جاتے تو وہ ٹھنڈ ڈالی جاتی کہ دوبارہ پانی لگتے جلن ہوتی
آخر کب عقل آۓ گی اس ویلی عوام کو
آخر میانوالی کی اس عوام کس کس کام سے روکا جائے
روڈ ایکسیڈنٹ سے روکا جائے ؟
قتل و غارت سے روکا جائے
یا
دفعہ 44 لگا کے نہر سے روکا جائے
ہم کب سبق سیکھیں گے؟
ہم کب عبرت حاصل کریں گے؟
کیا ہر روز کسی ماں کو بیٹے کی لاش دیکھنی پڑے گی؟
کیا ہر بہن کو اپنے بھائی کا آخری دیدار تڑپ تڑپ کر کرنا ہو گا؟
نہریں، دریا اور یہ لاپرواہی کب تک ہمارے گھروں کو ماتم کدہ بناتی رہے گی؟
خُدارا! اپنی زندگی کو معمولی نہ سمجھیں، یہ اللہ کی امانت ہے۔

😢
👍
😭
❤️
💯
😮
🙏
🤲
37