
مٹھی میانوالی نیوز
June 20, 2025 at 05:08 PM
کم سن بچی سے زیادتی کی کوشس کرنے والے ڈاکٹر کو عمر قید اور 01 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے کم سن بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم ڈاکٹر محمد کامران خان کو عمر قید اور 01 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق مجرم نے سال 2024 میں تھانہ ممتاز آباد کے علاقے گول پلاٹ میں ایک 10 سالہ معصوم بچی یشفاء کو اپنی کلینک میں بلاکر اپنی حوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ واقعے کا مقدمہ نمبر 2691/24 بجرم 377B تھانہ ممتاز آباد درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس تھانہ ممتاز آباد نے جدید تفتیشی طریقوں اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان مکمل کر کے عدالت میں جمع کرایا۔ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد کامران کو عمر قید اور 01 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر مجرم جرمانہ ادا نہ کرے تو اسے مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
یہ فیصلہ کم سن بچوں کے تحفظ اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

👍
❤️
😡
😢
🙌
🍆
🔫
🖐
49