
مٹھی میانوالی نیوز
June 20, 2025 at 07:12 PM
*تھانہ واں بھچراں پولیس کی بروقت کاروائی*
*12/13 سالہ کمسن لڑکا سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج*
تھانہ واں بھچراں کے علاقہ ڈھکوانوالہ شادیہ میں 12/13 سالہ کمسن لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی اطلاع موصول ہوئی۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے واقعہ کا فوری نوٹس لیکر ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل اظہر سعید کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں سب انسپکٹر عبد الرزاق اور انکی ٹیم نے کمسن لڑکا کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم طلال احمد ولد محمد عارف سکنہ دیہہ کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔
واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
ڈی پی او میانوالی نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے والی پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔
*کمسن بچوں یا بچیوں سے جنسی زیادتی جیسے مقدمات پر میانوالی پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ایسے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی پی او میانوالی*
*ترجمان میانوالی پولیس*
👍
❤️
😢
🖐
😮
🙂
34