
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
June 15, 2025 at 08:11 AM
*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*
*دس روزہ انعامی سلسلۂ ”سیرت سوالات“*
الحمدللہ رب العالمین!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیرت النبی (صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم)انعامی سوالات کے *سولہ سلسلے* بحسن و خوبی اپنے اختتام کو پہنچے۔
یاد رہے کہ *ان سلسلوں کا مقصد* محض مسلمانوں کو نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم اور آپ کے پیارے صحابہ و صحابیات رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی سیرت سے روشناس کروانا، جوڑنا اور ان کے طرزِ زندگی کو اپنانے کی دعوت دینا ہے۔
الحمدللہ! اب تک ان سلسلوں میں *سینکڑوں افراد* شریک ہوئے لیکن اِن گروپس میں موجود احباب کو اگر دیکھا جائے تو *یہ تعداد بہت کم* ہے۔
کیا ہم میں اس شوق کے لوگ اس قدر کم ہیں، یا پھر ہم ان سلسلوں کو اہمیت نہیں دے رہے؟
*موقع بھی میسر ہے،* کامل و مکمل رہنمائی بھی موجود ہے، اور جواب تلاش کرنا بھی اصل کتاب تک رسائی دے کر آپ کے لیے آسان اور مستند بنا دیا گیا ہے۔ *(اب بس آپ کے روزانہ کے پانچ سے دس منٹ سوال حل کرنے میں صرف ہونے ہیں)۔*
پھر بھی ہم اگر ان سلسلوں سے فائدہ نہ اٹھائیں تو یہ بڑی محرومی کی بات ہے۔
*آج بروز اتوار سے `سلسلہ نمبر : ۱۷ (سترہ)` کا آغاز ہو رہا ہے۔ان شاءاللہ تعالیٰ*
آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ خود ان مبارک سلسلوں میں شریک ہوں،اور اپنے پیاروں کو بھی دعوت دیں۔
*اللہ تعالیٰ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ہر ہر ادا سے عشق اور اسے اپنانے کی توفیق نصیب فرمائیں۔*
آمین بجاہ النبی الکریم
*(آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ*
نوٹ: شرکت کے لیے درج ذیل گروپ جوائن کریں، اور لنک شیئر بھی کریں یا خود اپنوں کو *'ایڈ ممبرز'* کے آپشن سے شامل فرمائیں۔۔
*گروپ#1:*
https://chat.whatsapp.com/BOZDT0EOexZCgbrnfKMZVg
*گروپ#2:*
https://chat.whatsapp.com/LeMXkmTPekbHfb6jLA1Ws1
*واٹس ایپ چینل:*
https://whatsapp.com/channel/0029VafoPsMLdQeabDTvgn1k
❤️
♥
❤
🫀
10