Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
June 19, 2025 at 09:30 AM
*حدیث مبارکہ #46* `اللّہ سے تعلق کے بغیر یہ دنیا لعنتی ہے` عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّہُ عَنْہ اَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ *اَلا اِنَّ الدُّنْیَا مَلْعُوْنَۃٌ مَلْعُونٌ مَا فِیْہَا اِلاَّ ذِکْرُ اللّہِ وَمَا وَالَاہُ وَ عَالِمٌ اَوْ مُتَعَلِّمٌ* (رواہ الترمذی و ابن ماجہ) *ترجمہ:* حضرت ابو ہریرہ رضی اللّہ عنہ سے روایت ہے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا خبردار دنیا اور جو کچھ اس دنیا میں ہے اس پر خدا کی پھٹکار ہے اور اس کے لیے رحمت سے محرومی ہے سوائے خدا کی یاد کے اور ان چیزوں کے جن کا خدا سے کوئی تعلق اور واسطہ ہے اور سوائے عالم اور متعلم کے. *تشریح:* مطلب یہ ہے کہ خدا سے غافل کرنے والی یہ دنیا جس کی طلب اور چاہت میں بہت سے نادان انسان خدا کو اور آخرت کو بھول جاتے ہیں اپنی حقیقت اور اپنے انجام کے لحاظ سے ایسی ذلیل اور ایسی مردار ہے کہ اللہ کی وسیع رحمت میں بھی اس کا کوئی حصہ نہیں ۔ البتہ اس دنیا میں اللہ کی یاد اور جن چیزوں کا اس سے تعلق ہے خاص کر علم دین کے حاملین اور متعلمین ان پر اللہ کی رحمت ہے ۔ حاصل یہ ہے کہ اس دنیا میں صرف وہی چیزیں اور وہی اعمال اللّہ کی رحمت کے لائق ہیں جن کا اللہ سے اور اس دین سے کوئی تعلق ہو ،خواہ بلا واسطہ ہو یا بلواسطہ ،لیکن جو چیزیں اور اعمال و اشغال اللّہ سے اور دین سے بے تعلق ہیں (اور دراصل دنیا انہی کا نام ہے) وہ سب اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور اور محروم اور قابل لعنت ہیں ۔ پس انسان کی زندگی اگر اللہ کی یاد اور اسکے تعلق سے اور دین کے علم اور اسکے تعلم سے خالی ہے تو وہ رحمت کی مستحق نہیں بلکہ لعنت کے قابل ہے ۔ *حوالہ:* معارف الحدیث، حصہ دوم ،کتاب الرقاق صفحہ#51 *Join & Share Our Official WhatsApp links for more...* *Group#1:* https://chat.whatsapp.com/BOZDT0EOexZCgbrnfKMZVg *Group#2:* https://chat.whatsapp.com/LeMXkmTPekbHfb6jLA1Ws1 *WA Channel:* https://whatsapp.com/channel/0029VafoPsMLdQeabDTvgn1k *♡ㅤ ❍ ⎙ㅤ ⌲* *ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
❤️ 👍 15

Comments