Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
June 19, 2025 at 12:40 PM
۲۲ ذوالحجۃ،١٤٤٦ ھ،جمعرات بسم اللهِ الرحمٰن الرحیم (گزشتہ سوال "سلسلہ نمبر :۱۷، سوال نمبر :۳" کا درست جواب) `فضائل و مناقب (حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا)` حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا ازواجِ مطہرات رضي اللہ تعالىٰ عنھنّ سے بطورِ فخر کہا کرتی تھیں کہ تمہارا نکاح تمہارے اولیاء نے کیا اور میرا نکاح اللہ تعالیٰ نے سات آسمانوں پر کیا (رواه الترمذي وصحّحه من حديث أنس) یہ حقیقت میں فخر نہ تھا بلکہ تحدیث بالنعمۃ تھی۔ فرطِ مسرت اور منعم کی محبت اس عظیم الشان نعمت کے اظہار پر آمادہ کرتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بھی اس کو سنتے تھے اور سکوت فرماتے تھے۔ شعبی کی ایک مرسل روایت میں ہے کہ حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے کہا کرتی تھیں کہ یا رسول اللہ میں تین وجہ سے آپ پر ناز کرتی ہوں: ۱:-میرے اور آپ کے جد امجد ایک ہی ہیں یعنی عبدالمطلب۔ ایک روایت میں ہے کہ میں آپ کی پھوپھی کی بیٹی ہوں اس کا بھی مطلب وہی ہے۔ ۲:-اللہ تعالیٰ نے آپ کا نکاح مجھ سے آسمان پر فرمایا۔ ۳:-جبرائیل امین علیہ السلام اس بارے میں مُساعی رہے۔ (از: سیرتِ مصطفیٰ،مصنفہ: کاندھلوی رح،ج:۲،ص:٤٣٦،٤٣٥.طبع: الطاف اینڈ سنز) (درست جوابات دینے والے 48 افراد کے نام) اخت نوشاد بنت محمد علی بنت عبدالسلام یوسفی محمد حسن معاویہ بنت عبدالرشید بٹ عبید اللہ احمد پور ام محمد محمد احمد بنت امین بنت شاہ بخش کراچی اخت عمر محمد کاشف بنت ریاض الحسن محمد یوسف ظفر بنت عبدالجبار ام خولہ بنت محمد تصدق حسین بنت عاشق حسین بنت علی حنفی بنت عزیر محمد عزیر محمد شیرین عبداللہ بن مسعود بنت قاضی محمد ارشد الحسینی بنت رفیق ریان احمد بنت محمد اسماعیل ام ابراہیم بنت انوار احمد قریشی زوجہ فرحان احمد رضوان غنی اسامہ بن مظفر حضرت علی شاہ شہیر احمد طوبیٰ علی بنت حنیف بنت خالد محمد معاذ بن نوازش بنت رفیق کراچی ام حنظلہ/ام عبداللہ (ان کا جواب کل بھی درست تھا) زوجہ عمیر خالد (ان کا جواب کل بھی درست تھا) عارج ندیم بنتِ بشارت عرفان ادریس حمیرہ اسلم ام حریث بنت ریاض زوجہ عارف (تقبّلھم اللّٰه تعالیٰ)
❤️ 13

Comments