Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit R.A
June 20, 2025 at 10:03 AM
*حدیثِ مبارکہ #47* `طالب دنیا گناہوں سے نہیں بچ سکتا` وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ مِنْ أَحَدٍ يَمْشِي عَلَى الْمَاءِ إِلَّا ابْتَلَّتْ قَدَمَاهُ؟» قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «كَذَلِكَ صَاحِبُ الدُّنْيَا لَا يسلمُ منَ الذُّنُوب». (رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيّ فِي شعب الْإِيمَان) *ترجمہ:* حضرت انس رضی اللّہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ایک دن فرمایا: کیا کوئی ایسا ہے کہ پانی پر چلے اور اس کے پاؤں نہ بھیگیں ؟عرض کیا گیا یارسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ایسا تو نہیں ہو سکتا ۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا اسی طرح دنیا دار گناہوں سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ *تشریح:* صاحب الدنیا سے مراد وہی شخص ہے جو دنیا کو مقصود و مطلوب بنا کر اس میں لگے ،ایسا آدمی گناہوں سے کہاں محفوظ رہ سکتا ہے ،لیکن اگر بندہ کا حال یہ ہو کہ مقصود و مطلوب اللّہ تعالیٰ کی رضا اور آخرت ہو اور دنیا کی مشغولی کو بھی وہ اللّٰہ تعالیٰ کی رضا اور آخرت کی فلاح کا ذریعہ بنائے تو وہ شخص دنیا دار نہ ہو گا ،اور دنیا میں بظاہر پوری مشغولی کے باوجود وہ گناہوں سے محفوظ بھی رہ سکے گا ۔ *حوالہ:* معارف الحدیث، حصہ دوم، کتاب الرقاق، صفحہ 51 *Join & Share Our Official WhatsApp links for more...* *Group#1:* https://chat.whatsapp.com/BOZDT0EOexZCgbrnfKMZVg *Group#2:* https://chat.whatsapp.com/LeMXkmTPekbHfb6jLA1Ws1 *WA Channel:* https://whatsapp.com/channel/0029VafoPsMLdQeabDTvgn1k *♡ㅤ ❍ ⎙ㅤ ⌲* *ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
❤️ 😢 10

Comments