
KOH NOVELS URDU
June 14, 2025 at 04:19 PM
اریشِ ارکان
از قلم مصباح
قسط نمبر: 4
Don't copy paste without my permission
اسلام علیکم ممانی جان ۔۔۔
کیسی ہیں آپ جلدی سے ناشتہ دے دیں ۔۔۔
وعلیکم اسلام ۔۔ الله کا شکر ہے بیٹا ٹھیک ہوں آپ سناؤ یہ اتنی جلدی کیوں مچا رکھی ہے۔۔۔ آمنہ بیگم نے اسے ناشتہ دیتے ساتھ پوچھا ۔۔۔
بس کیا بتاؤں ممانی جان میرے ٹیسٹ کی ڈیٹ آ گئی ہے اور اب تیاری بھی تو کرنی ہے ۔۔۔
اللہ کامیاب کرے بیٹا آمین
شکریہ ممانی جان ۔۔۔
بیٹا ایک بات پوچھوں ۔۔۔
جی جی پوچھیں کیا بات ہے ۔۔۔ ؟
رات آپ کی والدہ نے آپ کے ماموں سے کچھ بات کی ہے کیا آپ کو معلوم ہے ۔۔۔
کس بارے میں ۔۔۔
اریش کے بارے میں ۔۔۔
جی ممانی معلوم ہے ۔۔۔
آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں ۔۔۔ آپ مطمئن ہو کہ آپا ٹھیک کر رہی ہیں ۔۔۔
جی میں امی جان کے فیصلے سے متفق ہوں ۔۔۔
چلو بیٹا ٹھیک ہے الله خوش رکھے ۔۔۔ آج اریش سے بات کرتے ہیں پھر سوچتے ہیں کیاکرنا ہے ۔۔۔
جی بہتر ۔۔۔
مورے جاننننننن ۔۔۔
کیا ہوا اریش بیٹا ٹھیک تو ہو نہ چلا کیوں رہی ہو ۔۔۔
ماما میں نے ڈاکومنٹ جمع کر لیے ہیں بس اب اپلائی کرنا ہے اور اگلے مہینے ٹیسٹ ۔۔۔
کیا کر رہی ہو تم ۔۔۔
میں وہ ابھی تو نہیں پتا کیا ہو گا لیکن انڈسٹری کی جوب کا مالا نے بتایا وہیں اپلائی کر رہی ہوں ۔۔۔
اچھا تم اگلے مہینے ٹیسٹ دو گی اور میرا تو اگلے ہفتے ہے ۔۔۔
اوہ چلو الله تمہیں کامیاب کرے لڑکے ۔۔۔
آمین ۔۔۔
اچھا مورے میں ذرا تیاری کر لوں ٹیسٹ کی ۔۔۔
اریش رکو ۔۔۔
ہاں کیا ہوا ۔۔۔
وہ تم نے گفٹ کا بولا تھا آج ہمنے جانا بھی ہے واپس گھر تو یہ گلاب ہی ہے میرے پاس میری طرف سے یہ قبول ہے کیا تمہیں ۔۔۔
جی قبول ہے ویسے بھی مجھے لال گلاب زیادہ پسند ہیں تھینکس برو ۔۔۔
اریش کے برو کہنے پہ جہاں ارکان کا خون جلا وہیں آمنہ بیگم کو ہنسی آئی ارکان کی حالت دیکھ کے ۔۔۔
اچھا چلو میں تو گئی ۔۔۔
۔۔۔۔ 😇😇😇😇😇😇 ۔۔۔۔۔
بھائی مجھے کچھ ضروری بات کرنی ہے آپ سے ۔۔۔
ہاں بولو کیا بات ہے ۔۔۔
بھائی آج کل کے حالات کا آپ کو بھی پتہ ہے مجھے بھی ۔۔۔
کیا بات کرنی ہے کھل کے کرو ہچکچاؤ نہیں ۔۔۔
بھائی وہ میں اریش کو اپنے ارکان کے لیے ۔۔۔ نازیہ بیگم نے بات وہیں دانستہ ادھوری چھوڑی مگر جس طرح دل پر پتھر رکھ کر انہوں نے یہ بات کی تھی یہ صرف وہی جانتی تھیں ۔۔۔
مطلب ۔۔۔ واضح الفاظ میں کہو ۔۔۔
بات یہ ہے کہ ارکان کی دلہن بنانا چاہتی ہوں گھر کی بچی ہے گھر میں ہی رہ جائے تو بہتر ہے ۔۔۔
اس بارے میں ارکان کا کیا خیال ہے اس سے پوچھا ہے آپ نے ۔۔۔
میرا بیٹا بہت فرمابردار ہے اسے کوئی اعتراض نہیں ۔۔۔ اب انہیں کیا بتاتی کہ وہ اریش کا رشتہ مانگ ہی ارکان کی ضد کی وجہ سے رہی ہیں ۔۔۔
ٹھیک ہے نازیہ مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں مگر ہم اریش سے پوچھیں گے ۔۔۔
اس سے کیا پوچھنا جب آپ کو کوئی اعتراض نہیں ۔۔۔
آپا کیا آپ کے رشتے کے وقت بھی آپ کی رضا مندی نہیں لی گئی تھی ۔۔۔ یہ حق تو بیٹی کو اسلام دیتا ہے ۔۔۔ ہم کیسے اپنی بیٹی کا حق ماریں ۔۔۔ آمنہ بیگم کی بات نے نازیہ بیگم کو چپ کروا دیا ۔۔۔ وہ اریش کے بارے میں ان کے خیالات سے واقف تھیں کیسے چپ ہو جاتیں ماں تھیں بیٹی کے حق میں بولنا تھا ایسے ہی تو ماں کا درجہ بڑا نہیں رکھا گیا ۔۔۔
جی جی پوچھ لیں ۔۔۔ میں چلتی ہوں رات بہت ہو گئی ہے ۔۔۔ شب بخیر
شب بخیر ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ 🌹🌹🌹🌹🌹🌹۔۔۔۔
اریش بیٹا ۔۔۔
جی ماما۔۔۔
آپ سے ایک بات کرنی تھی ۔۔۔
جی بولیں ۔۔۔
رات آپکی پھوپھو نے آپ کے بابا سے بات کی ہے ۔۔۔
کس بارے میں ۔۔۔ ؟ اریش نے ناسمجھی سے پوچھا ۔۔۔
آپ کے اور ارکان کے بارے میں ۔۔۔
مطلب ۔۔۔ ؟
مطلب وہ آپ کو اپنی بیٹی بنانا چاہتی ہیں ۔۔۔
تو بابا نے کیا بولا ۔۔۔
آپ کے بابا کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔۔۔
تو ماما مجھ سے کیوں پوچھ رہی ہیں ۔۔۔
بیٹا یہ تو الله کا حکم ہےے کہ اولاد سے لازمی پوچھیں تو بیٹا کیا آپ راضی ہو ۔۔
مورے جب آپ اور بابا راضی ہیں تو کوئی بات ہی نہیں بچتی اعتراض کی ۔۔۔ اریش نے یہ کہتے آمنہ بیگم کے ماتھے پہ پیار کیا اور انہیں گلے لگایا ۔۔۔
الله تمہیں خوش رکھے میرا بچہ ۔۔۔
آمین مورے جان ۔۔۔
اچھا میں یہ بات آپ کے بابا کو بتا کے آتی ہوں تاکہ وہ آپ کی پھوپھو کو بتا سکیں ۔۔۔
آمنہ بیگم کے جاتے ہی اریش نے ارکان کا دیا گلاب اٹھایا ۔۔۔ اس کے وجود میں ایک الگ ہی کیفیت پیدا ہونے لگی جسے سمجھنے سے وہ قاصر تھی ۔۔۔ اس گلاب کے ساتھ وہ بھی لال ہو کے گلاب بن گئی اور یہ منظر باہر کھڑے ارکان کے ہونٹوں پہ تبسم بکھیر گیا اور وہ تو اس کو شرماتے دیکھ اس منظر میں کھو سا گیا اسے ہوش نازیہ بیگم کی آواز نے دلایا جو اسے بلا رہیں تھیں ۔۔۔ ارکان نے ان کے کمرے کا رخ کیا ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ 💝💝💝💝💝💝💝💝 ۔۔۔۔۔۔۔۔
ارکان بیٹا جیسے آپ کی اور آپ کی والدہ کی رضامندی ہے اور ہماری طرف سے بھی کوئی اعتراض نہیں تو ہمنے سوچا ہے کہ منگنی کی بجائے آپ کے ٹیسٹ کے بعد نکاح رکھ لیتے ہیں اور پھر اریش کی پڑھائی کے بعد رخصتی ۔۔۔
جیسا آپ کو مناسب لگے ۔۔۔
بیٹا تمھاری ٹیسٹ کی تیاری کیسی ہے ۔۔۔ ؟
ماموں جان ابھی تو بس جتنا پڑھو کم لگ رہا ہے ۔۔۔
ہاہاہا ہوتا ہے ہوتا ہے بیٹا کوئی بات نہیں ٹینشن نہ لو سب بہتر ہو گا ۔۔
آپ دعا کیجیئے گا ۔۔۔
کیوں نہیں بیٹا میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔۔۔
اچھا پھر ماموں جان ہم واپسی کے لیے نکلتے ہیں ورنہ لیٹ ہو جائیں گے ۔۔۔
جی بیٹا چلیں اللہ کی امان میں ۔۔۔ حمید صاحب نے ارکان کو گلے لگا کر رخصت کیا اور اپنی بہن کے سر پر دستِ شفقت رکھا ۔۔۔
۔۔۔۔💞💞💞💞💞💞۔۔۔۔
راگا سنو ۔۔۔
جی میم ۔۔۔
یہ جو نیا مال ہے ان میں سے ان ٹچ الگ کر کے قطر کے شیخ کو بھیجو سودہ پکا ہونے کی خوشی میں ۔۔۔
جی میم جیسے آپ کا حکم ۔۔۔ جو دوسرا۔مال ہے اس کا کیا کرنا ہے ۔۔۔
اس کو بھی آگے کسی کے ساتھ آفر کر کے سپلائی کرتے ہیں ۔۔۔
ٹھیک ہے میم ۔۔۔
راگا ای لیڈی کا سب سے خاص بندہ تھا جو اس کے ہر غلط کام میں برابر کا شریک اور گواہ تھا ۔۔۔ ای لیڈی جو کہ خود ایک عورت ہو کر عورتوں کی سپلائی کرتی تھی بہت جلد ہی اس کے گناہوں کا گھڑا پھوٹنے والا تھا ۔۔۔ ایسا کوئی گناہ نہیں جو اس نے کیا نہ ہو ہر رات دو یا تین لوگوں کے بستر گرم کرنا تو اس کا معمول تھا اور جب کوئی شکار نہ ملتا تو اپنی حوس پوری کرنے کو راگا کا استعمال کرتی ۔۔۔ اور دوسری لڑکیوں کے لیے بھی نیچ سوچ رکھتی تھی ۔۔۔ مگر جلد ہی اسے ان مظلوموں کی آہوں کا حساب دینا تھا ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ 💐💐💐💐💐💐 ۔۔۔۔۔۔
اریش اپنے کمرے میں بیٹھ کر پڑھ رہی تھی کہ اتنے میں مالا کی کال آتی ہے ۔۔۔
ہیلو پرنسسز کیسی ہو ۔۔۔
میں۔۔۔ میں تو بہت پیاری ہوں ۔۔۔
جی لیکن مجھ سے کم ۔۔۔
خوش فہمی ہے آپ کی محترمہ ۔۔۔
کنجوس عورت کال تو بیلینس نہ ہونے کی وجہ سے پہلے نہیں کرتی تھی اب تو تعریف کرنا بھی کم کر دی ۔۔۔
بندے میں کچھ ہو تو تعریف کروں ۔۔۔ اریش نے بھی اسے جلانے کے لیے بولا ۔۔۔
بندے میں نہ سہی بندی میں بہت کچھ ہے بس آپ غور نہیں کرتیں ۔۔۔
غور کرنے کا کچھ ہو گا تو کروں گی ۔۔۔
دفعہ ہو جا بغیرت میرے سے نہ بول بندہ سکون کے لیے دوستوں کو کال کرتا لیکن نہیں تجھے تو بے عزت کرنا ہوتا نہ ۔۔۔
اچھا نہ مزاق کر رہی تھی معاف کر دےمیری جند جان ۔۔۔
ہائے میں تمھاری جند جان ہوں ۔۔۔
نہیں ۔۔۔۔
کیا مطلب ۔۔ مالا کا تو صدمے سے منہ ہی کھل گیا ۔۔۔
میرا مطلب تم جند۔جان کے ساتھ ساتھ میرے دل کا ٹکڑا ہو ۔۔۔ اریش نے مکھن لگایا کہ کہیں وہ سچ میں ناراض نہ ہو جائے کیونکہ مالا کو منانا انتہائی مشکل اور اریش کا گزارہ بھی نہیں ہوتا اس کے بغیر جیسے مالا کا نہیں ہوتا اریش کے بغیر ۔۔۔
ہائے پورا دل کیوں نہیں ہوں میں ۔۔۔
وہ بچا ہوا ٹکڑا تو تمھارے جیجو ہوں گے نہ ۔۔۔ اریش نے شرماتے ہوئے کہا اور ذہن میں ارکان کا حسین سراپا گھوم گیا جو اسے سرخ کرنے کے لیے کافی تھا ۔۔
اوووووو تو کہیں ہماری اریش میڈم عشق تو نہیں کر بیٹھیں۔۔۔
نہیں نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔۔۔
لگ تو رہا ہے ۔۔۔
نہیں نہیں ۔۔۔۔
چلو دل تو نہیں کر رہا مگر مان لیتے ہیں۔۔۔
اچھا کوئی خاص بات جو اس وقت کال کی ۔۔۔
ہاں وہ نہ ٹیسٹ کی ڈیٹ اگلے نہیں اسی مہینے کی پندرہ کو ہے ۔۔۔
کیااااااااااا ۔۔۔۔
آہستہ بولو لڑکی کان کے پردے پھاڑنے ہیں ۔۔۔
یار میری تو کوئی تیاری بھی نہیں ہے ابھی ۔۔۔
کوئی نہیں میں نے دو سوٹ لیے ہیں ایک تجھے دے دوں گی پہن کے واپس کر دینا😁 اور میکپ بھی لیتی آؤں گی تجھے کر دوں گی بالکل مفت ۔۔۔۔
اوئے میں ٹیسٹ کی تیاری کی بات کر رہی ۔۔۔
ہیں بہن وہ بس ویسے انٹڑویو کے سوال پوچھیں گے مس روبینہ نہیں ہیں جو سارا کورس سننا شروع کر دیں ۔۔۔
اچھا مطلب کتاب سے کچھ نہیں پوچھیں گے ۔۔۔
میری ماں ابھی میں نے فارسی بولی ہے کیا ۔۔۔
یار سیدھا بتا نہ ہر بات کا الٹا جواب کیوں دیتی ہو ۔۔۔
ہاں ہاں نہیں ہو گا کچھ بھی کورس کا ۔۔۔ اور میں تو پیدا بھی الٹی ہوئی تھی اس لیے کھوپڑی بھی الٹی ہے ۔۔۔
تم کبھی نہیں سدھر سکتی ۔۔۔
جی بالکل بجا فرمایا ۔۔۔ مالا نے بھی بے شرمی سے تعریف قبول کی ۔۔۔
اچھا چل اب بہت رات ہو گئی میں بھی سوتی ہوں ۔۔۔
چل ٹھیک ہے میں صبح چکر لگاؤں گی ۔۔۔
ٹھیک ہے پھر میں انتظار کروں گی ۔۔۔ اللہ حافظ
اللہ حافظ خیال رکھنا اپنا ۔۔۔
تم بھی ۔۔۔
اس کے بعد اریش نے موبائل سائیڈ ٹیبل پر رکھا اور مستقبل کے تانے بانے بنتی گہری نیند کی وادی میں کھو گئی ۔۔۔
۔۔۔۔۔🔥🔥🔥🔥🔥۔۔۔۔۔
کمینٹس میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں ۔۔۔ اور اگلی قسط کا انتظار کریں جزاک اللّٰه
❤️
👍
🕊
🧝
16