Muhammad Farooq Awan (MPA)
Muhammad Farooq Awan (MPA)
June 18, 2025 at 08:02 PM
اعوان قوم کا فخر — فاروق اعوان پر بے بنیاد الزامات ناقابلِ برداشت ہیں سندھ اسمبلی میں فاروق اعوان نے اپنے حالیہ خطاب میں دہشت گردی کی باقیات کو للکارتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ "اب تمہارا دور گزر چکا ہے!" اُن کی جرأت، بہادری اور حب الوطنی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ موجودہ ایم کیو ایم کی جانب سے اس نڈر اور بے باک سپاہی، فاروق اعوان پر رشوت ستانی جیسے الزامات لگانا نعرہ بازی کرنا نہ صرف شرمناک ہے بلکہ کراچی کے ان تمام شہریوں کی توہین ہے جن کی جانیں فاروق اعوان جیسے مجاہدوں کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہیں۔ وہی فاروق اعوان، جنہوں نے سینہ تان کر دو دو سو کلو وزنی بموں کے سامنے کھڑے ہو کر اس شہر کو دہشت گردی سے نکالا۔ وہی فاروق اعوان، جو پاکستان اور پولیس کی تاریخ کا وہ واحد ہیرو ہے جسے دورانِ سروس "ہلالِ شجاعت"، "ستارۂ شجاعت"، "قائداعظم پولیس میڈل" اور "پریذیڈنٹ پولیس میڈل" جیسے کئی اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا۔ ایوانِ اسمبلی کو فخر ہونا چاہیے کہ اس کے اندر ایک ایسا مردِ مجاہد موجود ہے جو لفظ "قربانی" کی جیتی جاگتی تصویر ہے، نہ کہ اس پر جھوٹے، بے بنیاد اور ذاتیات پر مبنی الزامات لگا کر اُس کی کردار کشی کی جائے۔ کیا یہ الزام ہے کہ فاروق اعوان نے خوشاب میں گھر بنایا اور جائداد رکھی؟ الحمدللہ انکی تمام جائیداد یں اور کاروبار شفاف ہیں حکومت کی سطح پر کلیئر ہیں اور کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ میں بطور صدر تنظیم الاعوان سندھ پاکستان کے پلیٹ فارم سے اس قابل فخر سپوت کے خلاف اٹھنے والی آواز کی سخت ترین الفاظ میں مزمت کرتا ہوں ۔ یہ صرف فاروق اعوان کا نہیں بلکہ پورے بنو ھاشم اور بالخصوص اعوان قوم قبیلے کا مسئلہ ہے جو سراپا احتجاج ہے ۔ اعوان قوم اپنے اس بہادر فرزند کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے کوئی بھی سازش فاروق اعوان کے وقار ، کردار یا قربانیوں کو دھندلا نہیں کر سکتی ۔ فاروق اعوان ذندہ باد- اعوان قوم ذندہ باد https://www.facebook.com/share/p/19LBQ3YBU3/?mibextid=wwXIfr
❤️ 👍 5

Comments