
Balochistanjobs.com
June 18, 2025 at 05:12 AM
صوبہ بلوچستان کے 2022 کے سیلاب متاثرین کے لیے اہم اطلاع
سال 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے حکومتِ پاکستان کے ادارہ ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ (HRU) انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس اینڈ ایڈاپٹیشن پراجیکٹ (IFRAP) وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے تحت 33 اضلاع میں پوسٹ ڈیزاسٹر نیڈز اسیسمنٹ (PDNA) کی بنیاد پر متاثرہ افراد کے دستیاب ڈیٹا کی تصدیق و توثیق کا عمل جاری ہے، جو اس وقت اپنے آخری مراحل میں ہے۔
سال 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کا ڈیٹا وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں نے حکومت بلوچستان کے ذریعے مرتب کیا۔ HRU-IFRAP کے امپلیمنٹنگ پارٹنرز ہر ضلع میں متاثرہ افراد کے کوائف کی تصدیق و توثیق میں مصروف ہیں۔ وہ متاثرین جن کی تصدیق تاحال مکمل نہیں ہو سکی، فوری طور پر درج ذیل اقدامات کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔
تمام متاثرہ افراد کی فہرستیں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔ امپلیمنٹنگ پارٹنرز( IPs) کے دفاتر میں بھی مکمل فہرستیں دستیاب ہیں، جن میں غیر تصدیق شدہ افراد کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔
ہر ضلع میں ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ بلوچستان کے امپلیمنٹنگ پارٹنرز (IPs) کے دفاتر اور فوکل پرسنز کے رابطہ نمبرز فراہم کیے گئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے قریبی دفتر سے رابطہ کریں اور اپنے کوائف کی تصدیق و توثیق مکمل کروائیں۔
متاثرین کی تفصیلات HRU کی ویب سائٹ www.hru.org.pk کے PDNA پورٹل پر بھی دستیاب ہیں، جہاں شناختی کارڈ نمبر درج کر کے اپنا اندراج چیک کیا جا سکتا ہے۔
تصدیق و توثیق کے لیے آخری تاریخ 30 جون 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اس تاریخ کے بعد نامکمل یا غیرتصدیق شدہ ڈیٹا کو منصوبے کے اگلے مراحل، خصوصاً تعمیراتی عمل، میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس کے بعد کسی بھی قسم کی ذمہ داری پراجیکٹ پر عائد نہیں ہوگی۔
یہ آپ کا قانونی حق اور محفوظ مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ برائے مہربانی بروقت رابطہ کریں تاکہ حکومتی معاونت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
سیلاب متاثرین کے حقوق کو شفاف اور قانونی عمل کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ ای میل: [email protected] اور ویب سائٹ: https://grm.hru.org.pk پر بھی اپنی شکایات بمعہ دستاویزی ثبوت ارسال کر سکتے ہیں۔
یہ تمام عمل بالکل مفت ہے، کسی بھی قسم کی فیس یا ادائیگی نہ کریں ۔
ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ
انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس اینڈ اڈاپٹیشن پراجیکٹ
وزارت منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات
حکومت پاکستان
یہ پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ متاثرہ افراد تصدیق اور توثیق کے عمل میں رہ نہ جائیں ، اس سب کے تعاون کا بے حد شکریہ
🙏
❤️
👍
😂
😮
10