𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋
𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋
June 20, 2025 at 12:50 PM
*کیا بجٹ 26-2025 کے بعد پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ ہورہا ہے؟* 26-2025 میں متعدد شعبوں پر نئے ٹیکس عائد کیے گئے، جس کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد میں یہ تشویش پائی گئی کہ آیا پاسپورٹ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے یا نہیں۔ اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے رابطہ کرنے پر پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے واضح کیا کہ بجٹ 26-2025 میں پاسپورٹ فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، پاسپورٹ کی فیس بدستور وہی ہے جو پہلے مقرر تھی، اور شہری بدستور اسی پرانی فیس کے تحت پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ صفحات والے پاسپورٹ کے لیے اگر پاسپورٹ کی مدت 5 سال ہو تو نارمل فیس 4,500 روپے اور ارجنٹ فیس 7,500 روپے ہے، اسی طرح 10 سالہ مدت کے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 6,700 روپے اور ارجنٹ فیس 11,200 روپے ہے۔ 5 سالہ مدت کے 72 صفحات والے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 8,200 روپے اور ارجنٹ فیس 13,500 روپے ہے جبکہ 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 12,400 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 20,200 روپے مقرر ہے۔
Image from 𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋: *کیا بجٹ 26-2025 کے بعد پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ ہورہا ہے؟*  26-2025...

Comments