
𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋
June 20, 2025 at 12:52 PM
*حیدرآباد سکھر موٹر وے کے لئے زمین کی خریداری سمیت تمام مسائل فوری حل کئے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ*
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد-سکھر موٹر وے منصوبے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، ایس ایم بی آر کے چیئرمین بقاء اللہ انڑ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر حیدرآباد بلال میمن، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور ویڈیو لنک کے ذریعے این ایچ اے کے چیئرمین، کمشنر سکھر اور کمشنر شہید بینظیر آباد نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ M-6 موٹر وے سے متعلق تمام مسائل بشمول اراضی کے حصول کا معاملہ فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئے مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے پر کام جلد شروع کروانا چاہتے ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جامشورو سے سکھر تک M-6 موٹر وے کی تعمیر کے لیے کل 7,226.32 ایکڑ اراضی درکار ہے، جس میں سے 884.04 ایکڑ سندھ حکومت کی ملکیت ہے جبکہ 6,342.28 ایکڑ اراضی نجی ملکیت ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ تمام لینڈ روڈ کے لیے زمین کی منتقلی کا عمل 7 اگست تک مکمل کر لیا جائے۔

👍
2