
Raah E Haq (راہِ حق): Spreading the Light of Qur'aan & Sunnah | Authentic Posts | Pure Knowledge
June 20, 2025 at 03:26 AM
ہم نہ اسرائیل کے حمایتی ہیں، نہ ایران کے وکیل۔
ہم صرف *حق کے ساتھ* اور *مظلوموں کے حمایتی* ہیں — *ظلم جہاں سے بھی ہو، اُس کے مخالف* ہیں۔
اکثر دوست پوچھتے ہیں:
"آپ اسرائیل کی تباہی پر تو خوش ہوتے ہیں، لیکن جب ایران کو نقصان ہو تو آپ دکھی نظر نہیں آتے۔ کیا یہ دوغلا پن نہیں؟"
اس کا جواب ہے:
*نہیں!* یہ دوغلا پن نہیں بلکہ قرآن کی بات ہے۔
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
*"ہم بعض ظالموں کو بعض پر مسلط کر دیتے ہیں، اُن کے اعمال کی وجہ سے"*
(الأنعام: 129)
جب کوئی قوم ظلم کرتی ہے، تو اللہ اُس کو کسی اور ظالم کے ذریعے سزا دیتا ہے — مگر اِس کا یہ مطلب نہیں کہ جو غالب ہے، وہ حق پر بھی ہے۔
اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کرتا ہے۔ اگر وہ ایران کے ہاتھوں تباہ ہوتا ہے تو ہمیں خوشی اس بات کی ہوتی ہے کہ *مظلوم کی آہ* سنی گئی۔
لیکن صرف اسرائیل کا دشمن ہونا، کسی کو ہمارا ہیرو نہیں بنا دیتا۔
ہم امریکہ کو ظالم مانتے ہیں، لیکن اگر روس اُس کا دشمن ہے، تو اِس کا مطلب یہ نہیں کہ *روس ہمارا دوست* ہے۔
اِسی طرح ایران نے بھی اُمت میں خون خرابہ کیا ہے — خاص کر شام میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل میں اُس کا بڑا کردار ہے۔
*ہمارا معیار نعرے نہیں، بلکہ عمل ہے۔*
ہم ظلم کے خلاف ہیں — چاہے وہ کوئی بھی کرے، اور مظلوم کے ساتھ ہیں — چاہے وہ کہیں بھی ہو۔
> *کمیل احمد معاویہ*
❤️
👍
2