Ali Bilal
Ali Bilal
June 16, 2025 at 05:51 PM
ہم جو کتابوں کے شوقین ہوتے ہیں نا ہم ایک نہیں کئی زندگیاں جیتے ہیں ___ کبھی عمر جہانگیر کے مرنے پر روتے ہیں، تو کبھی امرحہ کے ساتھ مانچسٹر کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے ہیں۔۔۔۔۔ کبھی عدالت کے کسی کونے میں بیٹھے سعدی یوسف کے لیے انصاف کی دعا کرتے ہیں، تو کبھی سنان کے ساتھ پیرس کی گلیوں میں حیران پھرتے ہیں، اور کبھی عبداللہ بن کر سلطان بابا کی کی گہری گہری باتوں کا مفہوم سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔۔۔ یہ ہوتے ہیں ہماری زندگی کے ان دیکھے خواب جن کو اگر ہم دیکھنا چاہیے بھی تو ان کو پورا نہیں کر سکتے ___ یہ کتابیں… یہ کردار… یہ کہانیاں… ہمیں ایک ایسی دنیا میں لے جاتی ہیں جو سچ نہ ہو، مگر دل کو سچ لگتی ہے۔ مگر… یہ خوابوں کی دنیا ہے اور حقیقت کی دنیا اس سے بالکل مختلف ہوتی ہے ___ 🌌🕊️🪄

Comments