البرہان حلقاتِ سیرت
البرہان حلقاتِ سیرت
June 20, 2025 at 01:28 AM
قرآن و سنت سے ماخوذ درود شریف پڑھنے کے کچھ فوائد کی ایک اجمالی فہرست ۱-آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پردرودپڑھنا گناہوں کاکفارہ ہے ۲:اعمال کاتزکیہ ہے ۳:درجات کی بلندی ہے ۴:گناہوں کی مغفرت ہے ۵:اُحدپہاڑ اورایک قیراط کے بقدر ثواب لکھا جاتا ہے ۶:ترازو اجر و ثواب سے بھر جاتاہے ۷:دنیا و آخرت کے تمام امور کی کفایت ہے ۸:غلام آزاد کرنے سے زیادہ فضیلت ہے ۹:قیامت کی ہولناکیوں سے نجات ہے ۱۰:حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے لیے گواہی دیں گے ۱۱:اس کے لیے شفاعت واجب ہوجاتی ہے ۱۲:رضائے الٰہی کاحصول ۱۳:رحمت الٰہی کانزول ۱۴:اللہ کے غضب سے امان ملتی ہے ۱۵:عرش کے نیچے اس کے لیے سایہ ہوگا ۱۶:حوضِ کوثر سے سیراب ہوگا ۱۷:جہنم سے آزادی ۱۸:پل صراط سے پار ہونے میں آسانی ۱۹:صدقات کے قائم مقام ہے ۲۰:اس کی برکت سے مال بڑھتاہے ۲۱:سوسے زیادہ حاجتیں پوری ہوتی ہیں ۲۲:درود شریف پڑھنا عبادات میں سے ہے ۲۳:اللہ کے نزدیک زیادہ محبوب عمل ہے ۲۴:مجالس کی زینت ہوتی ہے ۲۵:درود شریف فقر کو دور کرتا ہے ۲۶:زندگی میں تنگی دور کرتا ہے ۲۷:لوگوں میں ممتاز بناتا ہے ۲۸:درود پڑھنے والے کو نفع ہی نفع ہے اور پھر اس کی اولاد کو اور اولاد کی اولاد کو بھی نفع ہوتا ہے ۲۹:اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاقرب حاصل ہوتا ہے ۳۰:دشمنوں پر مدد حاصل ہوتی ہے ۳۱:حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوتی ہے ۳۲:مرنے سے پہلے جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لیتا ہے۔
❤️ 👍 🙏 😢 79

Comments