
حسنات الاطفال(بچوں کی تربیت کے لیے بنایا گیا ایک مفید چینل)BACHON KI TARBIYAYT
June 17, 2025 at 12:22 PM
✨ *ہر بچے میں کوئی نہ کوئی خوبی ہوتی ہے بس اساتذہ اس خوبی کو نکھار دیں تو بچے کا مستقبل روشن ہو جائے۔*✨
*گورنمنٹ سکول کی بزنس مائنڈڈ بچی کی کہانی سنیں ذرا۔* ۔👇🏻
یہ میرے سکول میں کلاس 5 کی سٹوڈنٹ ہے۔۔اور پڑھائی میں کمزور سٹوڈنٹ ہے۔۔ہر ٹیچر سے ڈانٹ کھا رہی ہوتی ہے۔۔
کلاس فائیو کے بچوں نے کہا پارٹی کرنی ہے۔۔تو کچھ بچے شامل نہیں ہو رہے تھے۔۔میں نے ایک ایک بچے کو کھڑا کر کے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے کیوں شامل نہیں ہو رہے۔۔
*تو اس بچی کے بارے میں سب بچوں نے کہا کہ اس نے روز کمیٹی دینی ہوتی اس لیے یہ چیز تک نہیں کھاتی سکول میں۔۔*
جب میں نے پوچھا کہ کمیٹی کیسی؟ تو اس بچی نے بتایا کہ یہ بزنس کرتی ہے۔۔۔🥹
خدیجہ جو کلاس فائیو کی سٹوڈنٹ ہے۔۔اس نے بتایا۔۔۔
کہ اسکے ابو نہیں ہیں زندہ۔۔بس دو بہنیں ہیں اور امی ہیں۔۔بھائی بھی نہیں ہے۔۔۔تو یہ اپنی امی کی ہیلپ کر رہی ہے،۔۔
*اب اسکا بزنس پلان سنیں* ۔۔۔۔👇🏻
اسکے محلے میں کوئی دکان نہیں تھی۔۔تو یہ سکول آتے جاتے وقت راستے سے سامان لیتی تھی پاپڑ چاکلیٹ نمکو ٹافیاں۔۔۔اور محلے میں جا کر بیچ دیتی تھی۔۔۔منافع کے ساتھ۔۔
کچھ مہینے میں اس نے تین ہزار اکھٹے کر لیے ایسے ہی۔۔۔تو سارے کے سارے تین ہزار انویسٹ کر کے اس نے گھر میں بڑی دکان بنا لی۔۔۔اسکو یہ بھی آئیڈیا ہو گیا کونسی دکان سے سامان اچھی قیمت پر ملتا ہے۔۔۔
*گھر میں دکان چلاتے اس نے روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی کمیٹی ڈال لی۔۔*
جب بھی کمیٹی نکلتی ہے یہ کچھ پیسے امی کو دیتی ہے۔۔۔کچھ پیسؤں سے اپنا اور اپنی بہن کی پڑھائی کا خرچ پورا کرتی ہے۔۔۔۔اور باقی پیسے اتنے بچا لیتی ہے کہ دوبارہ سے اپنی دکان میں انویسٹ کر دیتی ہے۔۔۔
میں نے جب اسکی بزنس مینجمنٹ سنی میں حیران رہ گئی۔۔۔۔
کلاس میں بہت سے غریب بچے ہیں جو ہر دوسرے دن کہانی سناتے ہیں کہ ہمارے ابو کا کام نہیں لگ رہا۔۔۔ہمارے پاس کاپی کے پیسے نہیں ہیں پینسل نہیں لے سکتے وغیرہ۔۔
لیکن اس بچی کا کسی ٹیچر کو پتہ نہیں تھا کہ یہ غریب ہے یا کچھ افورڈ نہیں کر سکتی۔۔۔۔
*اس بچی کی خودداری دیکھیں۔۔۔۔کبھی ہاتھ نہیں پھیلاتی* ۔۔۔
*قربانی دیکھیں۔۔۔کہ سارے بچے چیز کھاتے ہیں یہ نہیں کھاتی دس روپے کی بھی چیز۔۔۔۔*
*اور ٹیلنٹ دیکھیں فنانس مینیج کرنے کا۔۔۔بزنس آئیڈیا کیسے لے کر چل رہی ہے اتنی سی عمر میں* ۔۔
ماشااللہ۔۔۔
*اور اسی بچی کے بعد پھر پتہ چلا کہ سکول کی بہت سی بچیاں ہیں جو بزنس کر رہیں۔۔*
ایک بچی گڑیا کے کپڑے سلائی کرتی ہے۔۔۔اور پہلے وہ پورے محلے میں سب کو دیکھاتی تھی اور بیچتی تھی۔
لیکن اب بچیاں خود اسکے گھر آجاتی ہیں کپڑے دیکھنے اور لینے کیونکہ اب سب کو پتا ہے کہ یہ کپڑے بناتی ہے۔۔
*ایک بچی مٹی کے برتن بنا کر بیچتی ہے۔۔۔*
میں اتنے حیران تھی یہ سب سن کر۔۔
*میں نے ان سب بچوں کے لیے بہت clapping کروائی۔۔۔کیش انعام دیا۔۔۔اور موٹیویٹ کیا کہ کبھی بھی بزنس آئیڈیاز پر کام کرنا نہیں چھوڑنا۔۔۔*
ماشا اللہ۔
*ہم ٹیچرز لوگ بہت دفعہ پڑھائی میں کمزور سٹوڈنٹس کو بہت اگنور کرتے ہیں۔۔۔*
*یا پھر انکی اتنی انسلٹ کرتے ہیں کہ وہ کمپلیکس میں چلے جاتے ہیں۔۔*
*ہمیں بطور ٹیچرز ہر بچے کو ہمیشہ موٹیویٹ کرنا ہے۔۔ہر بچے کے اندر الگ ٹیلنٹ ہے۔۔۔*
*بس اس ٹیلنٹ کی پہچان کروانی ہے اپنے بچوں کو۔۔اور انہیں push کرنا ہے کہ وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں سب ممکن ہوتا ہے۔۔*
تحریر۔ سعدیہ انجم
انتخاب ۔حسنات الاطفال چینل
https://whatsapp.com/channel/0029VaHo7O18kyyGWlO2pJ45
➖♻️➖
🔲 *بچوں کی تربیت کے حوالے سے والدین اور اساتذہ کیلئے منفرد سلسلہ*
🔲 *تربیت گروپ کے پیغام کو اپنے احباب اورمقامی گروپس شئیر ضرور کریں ممکن ہے آپکی تھوڑی سی کوشش کسی کی زندگی کو بدلنے کا ذریعہ* *بن جائے*
*🔲 واٹس ایپ چینل کھولنے کے بعد فالو Follow کو ضرور کلک کریں*
➖♻️➖
❤️
👍
😮
🙏
❤
💐
💙
😢
🤍
🤲
48