
حسنات الاطفال(بچوں کی تربیت کے لیے بنایا گیا ایک مفید چینل)BACHON KI TARBIYAYT
June 18, 2025 at 01:34 AM
*✅ ســــچــی کــــہــــانــــی ✅*
*○ مـحـنــتـــــــــــــــ کــا پھــــــل ○*
❉ حضرت قَفَّالۡؒ بہت بڑے عالم گزرے ہیں ، آپ امام شافعیؒ کے مسلک کے ماننے والے تھے ، چالیس سال کی عمر تک آپ اَن پڑھ تھے ۔ چالیس سال کے بعد آپ کو علم حاصل کرنے کا شوق ہوا ؛ اسی شوق میں گھر بار چھوڑ کر علم حاصل کرنے کے لیے نکل پڑے ، راستہ میں ان کو خیال آیا کہ چالیس سال کی عمر ہو چکی ہے ، کب عالموں سے علم حاصل کروں گا ، پھر کب یاد کروں گا ؛ اس لیے چھوڑوں ہٹاؤ ، کیا علم حاصل کروں ۔
یہ سوچ کر وہ راستہ ہی سے گھر لوٹنے لگے ، تھوڑی دیر چلنے کے بعد ایک کنواں نظر آیا ، وہاں ایک شخص تھا ، جو کنویں سے پانی نکال رہا تھا ، اس کنویں کے چاروں طرف پتھر کی دیوار تھی ، رسی کے بار بار رگڑ کی وجہ سے پتھر کی وہ دیوار بہت زیادہ گھس چکی تھی ؛ بلکہ اس کا کافی حصہ کٹ چکا تھا ۔ جب انھوں نے اس منظر کو دیکھا ، تو اس کا ان کے دل پر بہت اثر ہوا ، انھوں نے سوچا کہ جب ایک رسی کے بار بار رگڑ کی وجہ سے اتنا مضبوط پتھر کٹ سکتا ہے ، تو کیا ہم مسلسل محنت کریں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے ؟ ان شاءاللہ محنت کے بعد ہم ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے اور علم دین حاصل کر لیں گے ۔ یہ سوچ کر گھر نہیں آئے ؛ بلکہ واپس علم دین حاصل کرنے کے لیے چلے گئے اور خوب محنت سے علم حاصل کیا ، ان کی محنت رنگ لائی اور ایک وقت آیا کہ آپ بڑے عالم بن گئے اور دین کا بہت کام کیا ۔
[ الامتحانات الدراسیتہ : ١ / ٣ ]
📚🌹پیارے بچو! دیکھا تم نے ! حضرت حضرت قَفَّالۡؒ نے ہمت نہیں ہاری اور رسی سے پتھر کٹ جانے والے منظر سے سبق لیا اور پورے شوق و لگن کے ساتھ علم حاصل کیا اور بڑے عالم بنے ۔ اس لیے دیکھو ، تم بھی کبھی ہمت مت ہارنا ، ہمیشہ ہمت سے کام لینا اور خوب محنت سے پڑھنا ، پھر دیکھنا ایک وقت آئے گا کہ ان شاءاللہ تم بھی ضرور کامیاب ہوگے ۔
حسنات الاطفال چینل
ⓗⓐⓢⓐⓝⓐⓣ
ⓐⓛⓐⓣⓕⓐⓛ
_______________________
https://whatsapp.com/channel/0029VaHo7O18kyyGWlO2pJ45
_______________________
❤️ ✍🏻ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
❤️
👍
❤
💐
♥
💓
38