حسنات الاطفال(بچوں کی تربیت کے لیے بنایا گیا ایک مفید  چینل)BACHON KI TARBIYAYT
حسنات الاطفال(بچوں کی تربیت کے لیے بنایا گیا ایک مفید چینل)BACHON KI TARBIYAYT
June 21, 2025 at 03:15 AM
🥀 *کیا آپ تھک جاتی ہیں اپنی اولاد کی پرورش کرتے اور اس کی تربیت کرتے ہوئے؟* *تو سوچئے ذرا کچھ عرصہ پہلے ہماری اولاد ہمارے لئے کیا تھی؟* 🔅ہماری دعا 🔅ہماری حسرت 🔅ہماری خواہش *پھر ہماری اولاد اللّٰہ کاانعام ہوئی الحمدللّٰہ اب اولاد ہمارے لیے کیا ہونی چاہیے* ؟ ہماری خوشی کا ذریعہ ہمارا غم دور کرنے کا ذریعہ *خود کو ہلکان مت کیجئے* *خود کو بوجھل مت کیجئے* *اولاد کی تربیت و پرورش سکون اور خوشی سے کیجئے* *دن میں کتنی بار آپ اپنی اولاد کو دیکھ کر الحمدللّٰہ کہتی ہیں.* یہ ایسی اللّٰہ کی نعمت ہے لوگ ترستے ہیں اس کے لئے اور ہم چڑ جاتے ہیں *ہم تھک جاتے ہیں ہم پیچھا چھڑانا چاہتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے* کیوں کہ کوئی چھوٹے بچوں کی ماؤں کی مدد نہیں کرتا *کوئی آپ کی مدد نہیں کرتا* تو آج سے کچھ عرصہ بعد بلکہ آج سے ہی آپ چھوٹے بچوں کی ماؤں کی مدد کریں۔ ان اللّٰہ کے انعام کو انعم سمجھیں۔ *ان پر چیخ چلا کر ان کا بچپن مت خراب کریں۔* *کمرہ خراب کردیا ہے ڈریسنگ ٹیبل خراب کر دیا ہے* لیکن یہ کچھ عرصے کے لیے ہے کچھ وقت بعد آپ یاد کریں گے *اپنے بچوں کہ بچپن کو یاد کریں گےتو ان کے لیے بھی ان کا بچپن یادگار بنائیں۔* مار والا بچپن انکا یادگار تو نہیں ہوگا وہ سوچنا بھی نہیں چاہیں گے اس بچپن کو *تو محبت سے پیش آئیں اپنے ساتھ لگا کر ان کا ماتھا چوم کر محبت کا اظہار کیجئے۔* ان کے پاس بیٹھ کر ان سے بات کیجئے انہیں سکھائیے۔ بے شک انسان کا بچہ پالنا اس دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔ *لیکن اجر بھی تو آپ کا زیادہ ہے۔* جنت بھی تو آپ کے پیروں کے نیچے ہیں۔ 🌸 *ان کی خوبیوں پر اللّٰہ کا شکر ادا کیجیے۔* *اور ان کی خامیوں پر اللّٰہ سے دعا کیجئے کہ ان کی خامیاں ان سے دور ہو جائیں۔* *چھوٹے بچوں کی مائیں میز، دراز ، ڈریسنگ ٹیبل خالی کر دیں سب کچھ اٹھا دیں*۔ کیونکہ بچے نے تو سب چیزوں کو دیکھنا ہی ہے تو کیوں آپ اس پر چیخ چلا کر اپنا دماغ خراب کر رہی ہیں اور اس کی بھی ذہنی صحت کو متاثر کر رہی ہیں۔ جہاں جہاں بچے کا ہاتھ جاتا ہے ان سب جگہ کو قیمتی چیزوں سے خالی کر دیں ڈریسنگ ٹیبل پر بھی ایک شیٹ بچھا کر ایک پھول رکھ دیں۔ اپنے سائیڈ ٹیبل پر بھی یہی سب کریں۔ ایسا ڈیکوریشن پیس جو ٹوٹے نہیں ان چیزوں کو بچہ ضرور چھیڑے گا اور آپ اسکو مضبوط آواز میں منع کریں گی روکیں گی ٹوکیں گی جب تک بچہ یہ سیکھ نہیں جاتا کہ یہ کھیلنے کی چیز نہیں ہے یہ آپکا کام آسان کریں گی آپ کو بار بار بچے کہ ہاتھ سے چیز لینی نہیں پڑے گی 🎀بچوں کو زمہ داری کا احساس دلائیں۔ 🏵 *2 ... 3 سال کے بچے سے اسکے کام کروانا شروع کر دیں* بچپن سے محنت کریں گی تو آگے جا کر بہت محنت نہیں کرنی پڑے *گی*۔ ⁉️ *اپنی اولاد کے لیے دعا کرنا نہ چھوڑیں۔* کیا ہر نماز میں اپنی اولاد کے لیے دعا کرتی ہیں آپ) مریم بنت عمران کی طرح اپنی اولاد کو اللّٰہ کی پناہ میں دے دیا کریں اور دیکھیں کہ اللّٰہ کیسے بے موسم کہ پھل دیتے ہیں ہمارے بچوں کو 🙂 *اللّٰہ تعالیٰ سب کی اولاد کو اپنا بنا لیں نیک بنا دیں* *متقیوں کا امام بنا دیں زمین والوں کی خدمتکرنے والا بنا دیں اورعرش والے ذکر کریں انکا آمین یا رب العالمین* 💖 *کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں* *خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*
Image from حسنات الاطفال(بچوں کی تربیت کے لیے بنایا گیا ایک مفید  چینل)BACHON KI TARBIYAYT: 🥀 *کیا آپ تھک جاتی ہیں اپنی اولاد کی پرورش کرتے اور اس کی تربیت کرتے ...
❤️ 3

Comments