
حسنات الاطفال(بچوں کی تربیت کے لیے بنایا گیا ایک مفید چینل)BACHON KI TARBIYAYT
June 21, 2025 at 03:17 AM
*🍬🍫مصنوعی ( جعلی ) غذائیں*
*🤒ہمارے بچوں کی صحت کو کھا رہی ہیں.!*
"جو ماں باپ اور استاد آج یہ بات سمجھ گئے…
*وہی کل کی نسل بچا سکیں گے"*
💠میری آج کی یہ بات خاص اُن ماں باپ اور اُن اساتذہ کے لیے ہے *جو چاہتے ہیں کہ ان کے بچے، ان کے شاگرد کل کو مضبوط، تندرست اور توانا نسل بنیں۔*
یہ بات مشکل ہے، کچھ کڑوی ہے، لیکن سچ ہے۔
اگر آپ نے آج اسے سمجھ لیا... تو یقین رکھئے کل آپ اپنے بچوں کو سمجھا بھی سکیں گے... اور ان کی زندگی کو بچا بھی سکیں گے۔
🍭🍩ہم جو روز بازار سے لاتے ہیں نا... وہ چاکلیٹ،ٹافی، بسکٹ، چپس، رنگین مشروبات... یہ سب اصل خوراک نہیں ہیں۔ *یہ سب چیزیں کارخانے میں بن رہی ہیں یعنی ان کی شکل صورت، اجزاء تبدیل کئے جارہے ہیں*۔
*🌾🎋اصلی غذا کھیت، درخت، بکری، گائے، دودھ، مکھن، اور گوشت گندم کا آٹا، چاول، دال، سبزی یہ ہیں اصل خوراک۔*
⚠️لیکن کارخانے والے صرف ذائقہ نہیں بیچتے...
*وہ ایک چالاکی بھی بیچتے ہیں۔ ایسی چالاکی جو ہمیں پتہ ہی نہیں چلنے دیتی کہ ہم آہستہ آہستہ بیمار ہو رہے ہیں۔‼️*
🍨🧁آپ کہیں گے کہ کیا ایسی کیا چیز ہے
ان پیکٹوں میں... تو سنیے، میں عرض کرتا ہوں۔
*🔔اس چپس یا بسکٹ یا چاکلیٹ میں لکڑی کا پاؤڈر بھی ڈالا جاتا ہے۔ جی ہاں... لکڑی کا! اس کا نام ہے سیلولوز۔ اسے اس لیے ڈالتے ہیں کہ چیز موٹی لگے، بھری بھری محسوس ہو... لیکن یہ پیٹ میں جا کر بوجھ بن جاتی ہے، آنتوں میں پھنس جاتی ہے، ہضم نہیں ہوتی، سوجن پیدا کرتی ہے*۔
*🔔اسی طرح ایک اور چیز ڈالتے ہیں جس کا نام ہے مالٹوڈیکسٹرین۔ یہ چینی کی خاص شکل ہے جو ہماری آنتوں میں جا کر اچھے بیکٹیریا کو مار دیتی ہے... پیٹ خراب ہوتا ہے... بیماری بڑھتی ہے.*.. مگر ذائقہ میٹھا لگتا ہے۔
*🔔پھر وہ مختلف قسم کی 'گوند' جیسی چیزیں ڈالتے ہیں جنہیں 'گمز' کہا جاتا ہے۔*
یہ کھانے کو گاڑھا کرنے کے لئے ہوتی ہیں۔ جیسے چپس کی کرکراہٹ تہہ یا آئس کریم کی نرمی... یہ چیز پیٹ کے لیے اجنبی ہوتی ہے، اس پر حملہ کرتی ہے، سوجن پیدا ہوتی ہے۔
*🔔آئس کریم اور چاکلیٹ میں ایک چیزاور ملاتے ہیں جسے کیریجینن کہتے ہیں۔یہ سمندر کی کائی سے نکالی جاتی ہے۔ یہ چیز آنتوں کی دیواروں کو زخمی کرتی ہے، اندرونی ورم پیدا کرتی ہے۔*
*🔔پھر آتی ہیں وہ میٹھی چیزیں جو شوگر فری کہہ کر بیچتے ہیں۔ ان میں سوربٹول اور مالٹیٹول جیسی چیزیں ملائی جاتی ہیں۔ یہ آنتوں کو پھلا دیتی ہیں، گیس بناتی ہیں، ورم پیدا کرتی ہیں۔*
*🔔سوکرالوز اور اریتھریٹول بھی ایسے ہی میٹھے ہیں۔ ان سے ذائقہ تو آتا ہے مگر جسم کا فائدہ نہیں، بلکہ نقصان ہوتا ہے۔ یہ پیٹ کی نرمی ختم کر کے اندرونی توازن بگاڑ دیتے ہیں*۔
*🔔برگر، کیک، بسکٹ میں ایک چکنی سی چیز ملائی جاتی ہے جسے مونو اور ڈائی گلیسرائیڈز کہتے ہیں۔ اس سے چیزیں زیادہ دن نرم رہتی ہیں، لیکن دل اور رگوں کے لیے یہ زہر ہے۔*
*⚠️اور سب سے بڑا دشمن... سفید شکر۔*
یہ ہر میٹھی چیز میں موجود ہوتی ہے۔ یہ انسولین بگاڑتی ہے، شوگر پیدا کرتی ہے، سوجن بڑھاتی ہے، جسم کے ہر حصے کو خراب کرتی ہے۔
*🔔ایک اور چیز ہے پولی سوربیٹ 80...*
یہ کھانے کو یکساں رکھنے کے لئے ہوتی ہے... مگر آنتوں کی حفاظت کرنے والی جھلی کو کمزور کر دیتی ہے... جس سے ہر زہر خون میں جانے لگتا ہے۔
*🔔اور آخر میں اسپارٹیم...*
شوگر فری چیزوں کا میٹھا۔ یہ دماغ کی صحت
برباد کرتا ہے، نیند خراب کرتا ہے، چڑچڑا پن، گھبراہٹ، اور اندرونی ورم پیدا کرتا ہے۔
🥀یہ سب چیزیں مل کے ہمارے بچوں کے جسم میں چپکے چپکے بیماریوں کے بیج بوتی ہیں۔ کل کو جب بچہ موٹا ہوگا، کمزور ہوگا، پیٹ درد کرے گا، دل کمزور ہوگا، تو یاد رکھئے گا... یہ سب ان پیکٹوں کی وجہ سے ہے۔
اس لئے میری آپ سب سے التجا ہے،
خاص کر ماں باپ سے اور اساتذہ سے... کہ پہلے
خود تحقیق کریں ، پھر بچوں کو بھی یہ سب بتا
*کر ان سے کہیں کہ وہ اس پر سرچ کر کے مضامین لکھیں جب وہ خود تحقیق و تحریر کی طرف آئیں گے تو ان شا ء اللہ یہ علم ان کے عمل میں شامل ہو جائے گا ۔ اگر آج آپ نے اپنے بچوں کو سادہ دال، روٹی، سبزی، دیسی گھی، پھل، دودھ کی عادت ڈال دی... تو کل یہ بچہ تندرست اور خوش ہوگا۔ اگر آج آپ نے سمجھ لیا کہ پروسیسڈ غذا صرف ذائقہ دیتی ہے، طاقت نہیں دیتی... تو کل تبدیلی ضرور آئے گی۔*
اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے
ہم سب ماں باپ اور استاد وقت پر سمجھ جائیں تاکہ ہماری نسل بیمار نہ ہو۔ والدین اور اساتذہ کے گروپس شیئر کرنے کی درخواست ہے.
*🖊️جاوید اختر آرائیں*
16 جون 2025
#جاوید_اختر_آرائیں
انتخاب حسنات الاطفال چینل
👍
1