🌍All World Teachers Students Updates🌹
🌍All World Teachers Students Updates🌹
June 19, 2025 at 11:36 PM
🌟 *طالبِ علم کے لیے تین سنہری اصول* 🌟 ✍️ *تحریر: محمد عدنان حسن زار* *پرنسپل جامعۃ المدینہ علی پور چٹھہ* اگر آپ ایک طالبِ علم ہیں، اور چاہتے ہیں کہ آپ کی *عقل تیز* ہو، *حافظہ مضبوط* ہو، اور *علم نافع* آپ کا رفیق بنے، تو زندگی میں *تین اعمال* کو مستقل معمول بنا لیجیے: 📌 *1۔ مسواک کا اہتمام:* اپنے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ مسواک سنت بھی ہے، اور عقل و حافظہ کو جِلا بخشنے کا مجرب ذریعہ بھی۔ جو طالب علم صبح و شام مسواک کا اہتمام کرتے ہیں، ان کی ذہانت میں ایک الگ چمک نظر آتی ہے۔ 📌 *2۔ پاکیزہ لباس و خوشبو:* ظاہری صفائی، لباس کی شرافت اور خوشبو کی مہک، انسان کی شخصیت کا آئینہ ہوتی ہیں۔ صاف ستھرا لباس اور عمدہ خوشبو نہ صرف خوداعتمادی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ علم کے نور کو دل میں جگہ دیتے ہیں۔ 📌 *3۔ ہمہ وقت باوضو رہنا:* وضو صرف ظاہری طہارت کا ذریعہ نہیں بلکہ باطنی صفائی کا دروازہ ہے۔ باوضو رہنا دل کو نورانیت، ذہن کو صفائی، اور عقل کو وسعت دیتا ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جو طالبِ علم کی زبان کو علم سے، اور دل کو فہم سے روشن کرتا ہے۔ 🌿 *یاد رکھیں:* علم صرف کتابوں میں نہیں، بلکہ طرزِ زندگی میں بھی چھپا ہوتا ہے۔ ان تین اعمال کو اپنائیں، اور دیکھیں کہ کیسے علم دل و دماغ پر اثر کرتا ہے۔ ---
❤️ 👍 🌹 👌 💚 😍 🙏 🩶 35

Comments