🌍All World Teachers Students Updates🌹
🌍All World Teachers Students Updates🌹
June 20, 2025 at 01:31 PM
ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ نوید صدیقی کے مطابق سندھ بھر کے 375 سرکاری کالجز میں انٹرمیڈیٹ داخلے کا عمل 15 جون سے باضابطہ طور پر شروع ہوچکا ہے، جس میں کراچی کے 154 کالجز بھی شامل ہیں۔ ڈی جی کالجز نے بتایا کہ اب تک کراچی میں 18,756، حیدرآباد میں 883، میرپورخاص میں 456، نوابشاہ میں 320، لاڑکانہ میں 345، اور سکھر میں 364 داخلہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ طلبا اور والدین کی سہولت کے لیے کراچی کے مختلف کالجز میں 29 سہولیاتی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں داخلے کے عمل کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔ مزید برآں، رواں سال داخلہ عمل کو مزید آسان اور شفاف بنانے کے لیے ڈومیسائل کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ داخلے کا سلسلہ 15 جون سے 15 جولائی تک جاری رہے گا، جبکہ 22 جون سے داخلہ فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی۔ ڈی جی کالجز نے طلبا سے اپیل کی ہے کہ وہ فہرستوں کے اجرا کے بعد اپنے کالج جا کر اپنے داخلے کی تصدیق کریں، کیونکہ جو طلبا اپنا داخلہ کنفرم نہیں کریں گے، ان کے نام فہرستوں سے خارج کردیے جائیں گے۔
Image from 🌍All World Teachers Students Updates🌹: ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ نوید صدیقی کے مطابق سندھ بھر کے 375 سرکاری کا...
❤️ 😢 👍 💚 11

Comments