
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
June 16, 2025 at 02:51 PM
*Teacher day manana teacher day ka status lagana sharaan jaiz hai ya nahi??*
*◆ٹیچرس ڈے منانا اور ٹیچرس ڈے کا اسٹیٹس لگانا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟؟؟◆*
*گـوگــل پـر پـڑھـنـے کـے لـئـے اس لـنــک پــر کلـک کــریــں👇🏻👇🏻👇🏻*
*https://www.saadidarulifta.in/2022/09/Teacher-day-manana-teacher-day-ka-status-lagana-sharaan-jaiz-hai-ya-nahi.html*
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
حضور مفتی صاحب قبلہ
ٹیچرس ڈے منانا کیسا
یا ٹیچرس ڈے کا اسٹیٹس لگانا کیسا
جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں
*🔸سائل: منظر رضا🔸*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعونہ تعالیٰ⇩*
*_🎗ٹیچرس ڈے منانا جائز ہے جب کہ اس میں کوئی کام خلاف شرع واقع نہ ہو۔ اور ٹیچرس ڈے کا اسٹیٹس لگانا اس وقت جائز ہے جبکہ وہ اسٹیٹس میں غیر ذی روح کی تصویر ہو۔ اگر ذی روح کی تصویر ہو تو جائز نہیں۔یعنی ہر جاندار کی تصویر کھینچنی بالاتفاق حرام قطعی اور کھینچوانی حرام ظنی کہ یہ معصیت پر اعانت ہے خواہ وہ تصاویر اپنے ٹیچرس کی ہو یا کسی بھی انسان کی ہو یا جاندار کی اسے اپنے اسٹیٹس میں لگانا ناجائز۔۔_*
*_📖بخاری شریف میں ہے : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أشد الناس عذابا يوم القيامة المصورون" حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بیشک نہایت سخت عذاب روز قیامت تصویر بنانے والوں پر ہے۔ ( جلد 2/ کتاب اللباس، باب التصاویر، صفحہ 880 )فتاویٰ رضویہ میں ہے : حضور سرور عالم صلی للہ تعالی علیہ وسلم نے ذی روح کی تصویر بنانا ،بنوانا، اعزازا اپنے پاس رکھنا سب حرام فرمایا ہے اور اس پر سخت سخت وعیدیں ارشاد کیں اور ان کے دور کرنے مٹانے کاحکم دیا۔ ( جلد 21 صفحہ 421)اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے : وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ " ترجمہ: گناہ اور عدوان پر مدد نہ کرو۔( سورہ مائدہ آیت 2)۔۔_*
*🔹وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم🔹*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*📝 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 📝*
*حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔*
*17/ صفر المظفر 1444ھ*
*15/ ستمبر 2022ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*سعدی دار الافتاء؛🌹👇👇*
*رابطہ؛📞++91 80973 46315)*
*المشتـــہر؛*
*منجانب؛سعدی دار الافتاء؛*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*⭕نوٹ:👈* _*پوسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہرگز ہرگز نہ کریں ورنہ معلوم ہونے پر قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے*_
*۔__(( 🌸 ))__۔*
💎💎💎💎🌹🌹🌹💎💎💎💎
*🌹ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں شیئر کیجئے 🌹*
❤️
2