
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
June 20, 2025 at 02:55 PM
*Shuhar ki bat bibi na mane shuhar kahan tak ja sakta hai??*
*◆شوہر کی بات بیوی نہ مانے شوہر کہاں تک جا سکتا ہے؟؟◆*
*گـوگــل پـر پـڑھـنـے کـے لـئـے اس لـنــک پــر کلـک کــریــں👇🏻👇🏻👇🏻*
https://www.saadidarulifta.in/2022/09/Shuhar-ki-bat-bibi-na-mane-shuhar-kahan-tak-ja-sakta-hai.html
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے متعلق کہ زید اور ہندہ کی پہلی شادی ہوچکی تھی اسکے بعد ہندہ کی بہن اپنے سگے ماموں سے شادی کر لی زید اس شادی کو حتی الامکان روکنے کی کوشس کی اسکے باوجود وہ لوگ نہیں رکے اب زید اپنی بیوی کو ان لوگوں سے کسی طرح کے تعلقات رکھنے سے منع کئے جیسے بات چیت یا آنا جانا لیکن اسکی بیوی نہیں مان رہی ہے اب زید کا کہنا ہے کہ از روئے شرع اپنی بیوی کے تعلق سے کس حدتک جا سکتا ہے مدلل ومفصل جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں خداحافظ فقط والسلام
*🔸المستفتی : محمد غوث باشا نیلور آندھرا پردیش انڈیا🔸*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعونہ تعالیٰ⇩*
*_🎗صورت مسئولہ میں شوہر کو تا حد قدرت نہی عن المنکر واجب ہے شوہر پر فرض ہے کہ اپنی بیوی کو فسق سے روکے، شوہر اپنی بیوی کو غیر شرعی امور سے روکنے کے لئے مار سکتا ہے۔اگر پھر بھی بیوی نہ مانے تو شوہر پر کوئی الزام نہیں۔قرآن مجید میں ہے : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا "۔ ترجمہ: اےایمان والو ! بچاؤ اپنی جانوں کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے۔(پارہ 28 سورہ تحریم آیت6 )۔دوسری جگہ ہے : وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى " ترجمہ: کوئی بوجھ اُٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔( سورہ انعام آیت 164)۔_*
*_📖صحیح بخاری میں ہے :ان عبد الله بن عمر يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:" كلكم راع وكلكم مسئول عن رعيته، الإمام راع ومسئول عن رعيته، والرجل راع في اهله وهو مسئول عن رعيته، والمراة راعية في بيت زوجها ومسئولة عن رعيتها، والخادم راع في مال سيده ومسئول عن رعيته"، قال: و حسبت ان قد قال والرجل راع في مال ابيه ومسئول عن رعيته، وكلكم راع ومسئول عن رعيته. ترجمہ:تم سب اپنے متعلقین کے سردار وحاکم ہو اور ہرحاکم سے روزِ قیامت اس کی رعیت کے باب میں سوال ہوگا ۔عورت اپنے شوہر کے گھر کی نگراں ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔ خادم اپنے آقا کے مال کا نگراں ہے اور اس سے اسکی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔ ابن عمررضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ انسان اپنے باپ کے مال کا نگراں ہے اور اسکی رعیت کے بارے میں اس سے سوال ہو گا اور تم میں سے ہر شخص نگراں ہے اور سب سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔(ج1 باب الجمعۃ فی القرٰی والمُدن صفحہ 122)۔۔_*
*_🎗رد المحتار میں ہے: لہ ضرب زوجتہ علی ترک الصلاۃ و کذاعلی ترک الزینۃ و غسل الجنابۃ وعلی خروجھا من المنزل وترک الاجابۃ الی فراشہ (الی ) وان الضا بط ان کل معصیہ لا حدفیھا فللزوج والمولیٰ التعزیر ۔ترجمہ:عورت نماز تر ک کرے شوہر بیوی کو مار سکتا ہے اسی طرح جب وہ زینت ترک کرے اور غسل جنابت نہ کرے اور جب وہ گھر سے نکل جا ئے اور جب اسے بستر پر آنے کی دعوت دے وہ نہ آئے۔ اور ضابطہ یہ ہے کہ ہر ایسی معصیت جس میں حد نہ ہو شوہر اور آقا اس میں تعزیر لگا سکتا ہے(جلد9/کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع ،صفحہ 611)۔_*
*🔹وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم🔹*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*📝 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 📝*
*حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔*
*13/ صفر المظفر 1444ھ*
*10/ ستمبر 2022ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*سعدی دار الافتاء؛🌹👇👇*
*رابطہ؛📞+
+91 80973 46315)*
*المشتـــہر؛*
*منجانب؛سعدی دار الافتاء؛*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*⭕نوٹ:👈* _*پوسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہرگز ہرگز نہ کریں ورنہ معلوم ہونے پر قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے*_
*۔__(( 🌸 ))__۔*
💎💎💎💎🌹🌹🌹💎💎💎💎
*🌹ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں شیئر کیجئے 🌹*
❤️
2