عشق مدینہ
عشق مدینہ
June 7, 2025 at 01:07 AM
`مکتوب خادم سے اقتباس` *یااللہ! عیدی دیدیجئے* اللہ تعالیٰ ہر اس مومن سے راضی… جواللہ تعالیٰ سے راضی… یااللہ! ہم آپ کے عاجزبندے آپ کی تقدیر پر… اورآپ کے ہر حکم پر راضی ہیں…آپ نے ہمیں ایمان عطاء فرمایا… اپنے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی امت میں سے بنایا… ہماری پیشانی کو صرف اپنے سامنے جھکایا… یااللہ! ہم سے راضی ہو جائیے…آپ سب سے بڑے، ہم بہت چھوٹے… ہمیں آپ’’ عیدی‘‘ دے دیجیے… بہت ساری عیدی… اپنی عظیم اور رحیم شان کے مطابق عیدی… مغفرت، معافی، ایمان کامل، حسن خاتمہ، مقبول شہادت… عافیت، اپنا فضل اوربہت سی عیدی… آپ کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں… یااللہ! عیدی… دل کا سکون اور سکینہ، شکر کی توفیق… اور آپ کی مغفرت… اور جب آپ سے ملاقات ہو تو… معافی، ستاری اور رحم… یااللہ! عیدی… یااللہ! امت مسلمہ کو ایمان، غلبہ، قوت، شوکت اور آزادی عطاء فرما دیجئے… اسیران اسلام کو باعزت رہائی… محاذوں پر ڈٹے مجاہدین کو اپنی نصرت… حجاج کرام کو حج مبرور… بیماروں کوشفاء… اور دکھی دلوں کوسکینہ… یااللہ! عیدی… اس سال ہم بہت سے افراد تک قربانی نہ پہنچا سکے…آپ کو ہماری نیت کا علم ہے… ان سب کو پہلے سے زیادہ فراخی اور عیدی عطاء فرما دیجئے… یااللہ! ہماری جماعت… غریبوں، فقیروں، مسکینوں کی جماعت ہے… جماعت کے ہر مخلص ساتھی کو رزق حلال وافر عطاء فرما دیجئے… حرام سے بچا لیجئے… یااللہ! شہداء اوراسیروںکی جماعت ہے… اسے آپ عیدی دے دیجئے… اس کے کام کو قیامت تک چلادیجئے… اور اسے اپنی رضا والی جماعت بنا دیجئے… یااللہ! اس عید پر خاص عیدی، یااللہ! ،یااللہ!۔ #mstd_official
🤲 ❤️ 👍 🫀 🌹 😢 47

Comments