عشق مدینہ
عشق مدینہ
June 12, 2025 at 02:15 PM
❣️ISHQ È MADINA CHANNEL❣️ *🔅سلسلہ شمائل نبویہ ﷺ* *[قسط #69]* *▪️ثرید*: حضرت ابو موسی اشعرى رضى اللّٰه تعالٰى عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا جس طرح عائشہ رضی اللّٰه تعالٰى عنہا کو تمام عورتوں پر فضیلت حاصل ہے اسی طرح ثرید کو تمام کھانوں پر۔ (شمائل صفحہ ۱۱) ✨حضرت عبداللّٰہ بن عباس رضی اللّٰه تعالٰى عنہما سے روایت ہے کہ تمام کھانوں میں آپ کو محبوب ترین کھانا ثرید تھا۔ (سیرۃ الشامی صفحہ ۳۰۵) *▪️ثرید میں لوکی کے ٹکڑے*: حضرت انس بن مالک رضی اللّٰه تعالٰى عنہ فرماتے ہیں کہ ایک درزی نے رسول اللہﷺ کی دعوت کی اور ثرید پیش کیا جس میں لوکی پڑی تھی۔ آپﷺ لوکی لے کر کھا رہے تھے، آپﷺ کو لوکی پسند تھی۔ (آدابِ بیہقی صفحه ۳۱۱) *▪️ثرید میں برکت ہے* حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰه تعالٰى عنہ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا سحری میں برکت ہے، ثرید میں برکت ہے جماعت میں برکت ہے۔ (مجمع الزوائد جلد ۵ صفحہ ۲۱) *▪️ثرید کی تاکید*: حضرت انس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا قول ہے کہ آپﷺ نے فرمایا ثرید بناؤ خواہ پانی ہے۔ (مجمع الزوائد جلد ۵ صفحہ ۲۲) *▫️ثرید*: گوشت کے شوربے میں روٹی کے بھگوئے ہوئے ٹکڑے کو کہا جاتا ہے، خواہ ٹکڑے کو شوربا میں ڈال کر پکایا جائے یا یوں ہی چھوڑ دیا جائے، ثرید کے ٹکڑے پیٹ کے لئے بہت مفید ہیں کہ بسہولت ہضم ہو جاتے ہیں، اس کا نگلنا بھی آسان ہوتا ہے، جلد تیار ہو جاتا ہے، اور لذیذ و مقوی ہوتا ہے۔ *▪️پنیر*: حضرت عبداللّٰہ بن عباس رضی اللّٰه تعالٰی عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ کو میری خالہ نے گوہ، دودھ اور پنیر کا ہدیہ بھیجا، گوہ آپﷺ کے دسترخوان پر رکھ دیا، اگر حرام ہوتا تو نہ رکھا جاتا، آپﷺ نے دودھ نوش فرمایا اور پنیر کھایا، (اور گوہ نہیں کھایا، آپﷺ کو پسند نہیں تھا)۔ ✨حضرت ابو طلحہ رضی اللّٰه تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے پنیر کا ٹکڑا کھایا۔ (طحاوی صفحہ ۳۷۰) *▪️غیر مسلموں کے بنے پنیر*: حضرت عبداللّٰه بن عمر رضی اللّٰه تعالٰی عنہما سے مروی ہے کہ تبوک میں عیسائیوں کا بنا ہوا پنیر آپﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ وہ کھانا ہے جسے اہلِ مجوس بناتے ہیں، آپﷺ نے چھری منگوائی بسم اللّٰہ پڑھی اور کھایا۔ *💫فائدة*: اس سے معلوم ہوا کہ غیر مسلم کی بنی مٹھائیاں کھانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ *▪️دودھ*: حضرت عائشہ رضی اللّٰه تعالٰی عنھا فرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺ کے پاس جب دودھ پینے کے لئے لایا جاتا تو آپﷺ برکت برکت فرماتے۔ (ابن ماجہ جلد ۲ صفحه ۲۴۳) *💫فائدة*: دودھ آپﷺ کی بہت مرغوب غذا تھی اس لئے آپﷺ بہت خوش ہوتے تھے اور برکت برکت فرماتے تھے۔ *▪️دودھ میں غذائیت بھی ہے*: حضرت عبداللّٰہ بن عباس رضی اللّٰه تعالٰی عنہما نبی کریمﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا کوئی مشروب ایسا نہیں جو غذا کی بھی کفایت کرے سوائے دودھ کے۔ (ابن ماجہ جلد ۲ صفحہ ۲۴۳ مختصر) *💫فائدہ*: دودھ میں غذائیت ہے اس وجہ سے بچوں کی نشوونما خالص دودھ سے ہوجاتی ہے، مریض کے لئے بھی بہترین غذا ہے، انسان دودھ پی کر مثل غذا کے رہ سکتا ہے، آپﷺ نے خالص دودھ بھی نوش فرمایا ہے اور پانی ملا کر بھی۔ ✨حضرت عبد اللّٰہ بن عباس رضی اللّٰه تعالٰى عنهما فرماتے ہیں کہ میں اور خالد بن ولید رضی اللّٰه تعالٰى عنهما دونوں حضور اقدسﷺ کے ساتھ حضرت میمونہ رضی اللّٰه تعالٰى عنھا کے گھر گئے، وہ ایک برتن میں دودھ لے کر آئیں، آپﷺ نے اس میں سے نوش فرمایا۔ (مختصرًا، خصائل صفحہ ۱۵۵) *▪️بکری کا دودھ باعث برکت ہے*: کشف الاستار میں بکری کے دودھ کے باعث برکت ہونے پر باب قائم کیا ہے اور ابن حنفیہ رحمہ اللّٰه تعالٰى کی مرفوعًا یہ روایت ذکر کی ہے کہ جس گھر میں بکری کا دودھ ہو اس کے لئے دن میں دو برکتیں ہیں۔ (کشف الاستا جلد ۳ صفحه ۳۳۸) *💫فائدة*: بکری کا دودھ بہت مفید ہے، خصوصًا بچوں کے لئے اور باعث برکت ہے، اسی وجہ سے بکری کو برکت سے ذکر کیا گیا ہے۔ *▪️بکری برکت ہے*: حضرت علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا بکری کا گھر میں ہونا برکت ہے، دو بکریاں دو برکت ہیں، تین بکریاں تین برکتیں ہیں۔(ادب المفرد) ✨حضرت عائشہ رضی اللّٰه تعالٰى عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ نے کسی شخص سے پوچھا کتنی برکت ہے تمہارے گھر میں، یعنی بکری۔ (مطالب عالیہ صفحہ ۳۰۳) جاری ہے۔۔۔ ⚠️ شیئر کرتے ہوئے میسج میں تبدیلی نہ کیجیے ۔شکریہ🌹 https://whatsapp.com/channel/0029VadXbzN3WHTPVjFSIR42
❤️ 👍 🌸 🌹 💐 🤲 🫀 38

Comments