عشق مدینہ
عشق مدینہ
June 20, 2025 at 05:15 PM
❣️ISHQ È MADINA CHANNEL❣️ *🔅سلسلہ شمائل نبویہ ﷺ* *[قسط #71]* *▪️سبزیاں، لوکی*: حضرت انس رضی اللّٰه تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ کو لوکی بہت پسند تھی۔ (ابن ماجہ جلد ۲ صفحہ ۲۴۰) ✨حضرت جابر بن طارق رضی اللّٰه تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو کدو رکھا ہوا تھا میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا یہ لوکی ہے، اس سے سالن میں اضافہ کیا جائے گا، ایک روایت میں ہے کہ لوکی کے ٹکڑے کٹے رکھے تھے۔ (سیرۃ ابن ماجہ جلد ۲ صفحہ ۲۴۰) *▪️لوکی مقوی دماغ ہے*: حضرت واثله رضی اللّٰه تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا تم پر لوکی لازم ہے، یہ دماغ کو قوی کرتی ہے۔ ✨حضرت انس رضی اللّٰه تعالٰی عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ لوکی کھاؤ، اگر اس سے زیادہ کوئی نافع درخت ہوتا تو اللّٰه تعالٰی حضرت یونس علیہ السلام پر اسی کو اگاتے، اگر تم میں سے کوئی شوربہ بنائے تو اس میں لوکی کا اضافہ کرے، یہ عقل و دماغ کو قوی کرتی ہے۔ (شرح مواہب جلد ۲ صفحہ ۳۳۱) ✨حضرت انس رضی اللّٰه تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ آپﷺ لوکی بہت کھاتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ دماغ کو تیز کرتی ہے اور عقل کو زائد کرتی ہے۔ (سیرۃ جلد ۷ صفحہ ۳۳۱) *▪️لوکی کی مرغوبیت*: حضرت انس رضی اللّٰه تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ ایک درزی نے آپﷺ کی دعوت کی، میں بھی آپﷺ کے ساتھ تھا، اس نے آپﷺ کی خدمت میں جو کی روٹی اور شوربا پیش کیا جس میں لوکی تھی، میں نے حضورﷺ کو دیکھا کہ پیالے کے اطراف سے لوکی کے ٹکڑے تلاش کرکے تناول فرما رہے تھے، اس وقت سے لوکی سے مجھے بھی رغبت ہو گئی۔ ✨ملا علی قاری رحمہ اللّٰه تعالٰی نے لکھا ہے کہ اس سے عقل کی زیادتی ہوتی ہے، اس میں ایسی خوبی ہے کہ اللّٰه تعالٰی نے حضرت یونس علیہ السلام کی پرورش اس درخت کے بیل کے نیچے کی، نیز حدیث سے معلوم ہوا کہ اپنے سے کمتر کی بھی دعوت قبول کرنی چاہئے، اس میں کسی قسم کا عار محسوس نہیں کرنا چاہئے، نیز یہ کہ لوکی سے رغبت سنت ہے، مواہب میں ہے کہ یہ نگاہ کو تیز کرتی ہے دماغ کو گرم رکھتی ہے، قلب کو نرم کرتی ہے۔ (مواہب جلد ۴ صفحہ ۳۳۳) *▪️لوکی غم دل کا علاج ہے*: آپﷺ نے حضرت عائشہ رضی اللّٰه تعالٰی عنھا سے فرمایا جب تم شوربا پکاؤ تو اس میں لوکی زیادہ ڈالو، یہ غمگین دل کو طاقت پہنچاتی ہے۔ (سیرۃ صفحہ ۳۳، مسند احمد، شرح مواہب جلد ۲ صفحہ ۳۳۳) *▪️چقندر*: حضرت ام منذر رضی اللّٰہ تعالٰی عنھا فرماتی ہیں کہ حضور اقدسﷺ میرے یہاں تشریف لائے، ہمارے یہاں کھجور کے خوشے آویزاں تھے، آپﷺ تناول فرمانے لگے، ساتھ میں حضرت علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بھی تھے، آپﷺ نے حضرت علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کو روک دیا کہ ابھی تم کو بیماری سے افاقہ ہوا ہے، حضرت علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بیٹھے رہے، اور آپﷺ کھا رہے تھے، ام منذر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کہتی ہیں کہ میں نے چقندر اور جَو لیا اور اسے پکایا، آپﷺ نے حضرت علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے فرمایا اے علی تمہارے لئے یہ مناسب ہے اسے کھاؤ۔ (جمع الوسائل صفحہ ۲۲۷) 💫 *فائدة*: اس سے معلوم ہوا کہ پرہیز کرنا توکل کے منافی نہیں، اور طبع کے موافق ہونے نہ ہونے کی رعایت سنت ہے۔ ✨حضرت سہل بن سعد رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جمعہ کے دن بہت خوش ہوتے تھے کہ جب ہم لوگ نماز جمعہ سے فارغ ہوتے تو ایک ضعیفہ تھی اس کے پاس ملاقات کو چلے جاتے، وہ چقندر لیتی اسے ہانڈی میں ڈالتی، کچھ جو لیتی اسے ہانڈی میں ڈال کر پکاتی، نماز جمعہ کے بعد ہم لوگوں کو وہ پیش کرتی، اس وجہ سے ہم لوگ جمعہ کے دن خوش ہوتے ہم لوگ جمعہ کے دن نماز جمعہ کے بعد ہی کھاتے اور قیلولہ کرتے۔ (بخاری جلد ۲ صفحه ۸۱۳) 💫 *فائدة*: اس سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں سے بے تکلفی ہو ان کے یہاں جا کر کھانا کھانے میں کوئی قباحت نہیں، نیز یہ کہ جمعہ کے دن جمعہ کے بعد کھانا اور قیلولہ کرنا سنت ہے۔ *▪️اروی*: ایلہ کے بادشاہ نے نبی کریمﷺ کی خدمت میں اروی کا ہدیہ پیش کیا، آپﷺ نے اسے تناول فرمایا اور پسند کیا، اور پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ لوگوں نے کہا "شحمة الارض" زمین کی چربی، تو آپﷺ نے فرمایا کہ زمین کی چربی (اروی) تو بہت خوب ہے۔ (سیرۃ جلد ۷ صفحہ ۳۲۰) 💫 *فائدة*: اس سے معلوم ہوا کہ آپﷺ نے اروی کھائی طبی فوائد کے اعتبار سے اروی مقوی باہ و سہل الہضم ہے۔ گوشت میں زیادہ لذیذ ہوتی ہے۔ *▪️پکا پیاز*: حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنھا نے فرمایا کہ نبی کریمﷺ کا آخری کھانا وہ تھا جس میں پیاز تھا۔ (یعنی پکا ہوا پیاز)۔ (مشکٰوۃ صفحہ ۳۶۷، ابو داؤد) ✨حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنھا سے روایت ہے کہ آپﷺ نے آخری کھانا جمعہ کے دن کھایا تھا اس میں بھنا ہوا پیاز تھا۔ (ادب المفرد سیرۃ جلد ۷ صفحہ ۳۲۹) 💫 *فائدہ*: آپ نے کچا پیاز اور لہسن کبھی نہیں استعمال کیا۔ البتہ پیاز کو پکا دیا جاتا، جیسے سالن وغیرہ میں، یا اسے تل دیا جاتا تو آپﷺ بدبو نہ ہونے کی وجہ سے نوش فرمالیتے، آپ نے کچا پیاز کھا کر مسجد میں جانے سے سخت منع فرمایا ہے، بہت سے لوگ افطاری میں کچا پیاز استعمال کرتے ہیں پھر نماز کو جاتے ہیں، یہ درست نہیں ہے۔ جاری ہے۔۔۔ ⚠️ شیئر کرتے ہوئے میسج میں تبدیلی نہ کیجیے ۔شکریہ🌹 https://whatsapp.com/channel/0029VadXbzN3WHTPVjFSIR42
❤️ 🇵🇸 😂 🫀 23

Comments