꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
June 15, 2025 at 03:51 AM
ملفوظ: صاحبِ ضرورت کی دعا میں زیادہ امیدِ قبولیت ہے *ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *صاحبِ ضرورت کی دعا میں زیادہ امیدِ قبولیت ہے* ارشاد فرمایا کہ ایک شخص نے مجھ سے دعا کے واسطے کہا کہ میرے ذمہ قرض بہت ہے، دعا کیجئے۔ میں نے کہا کہ بھائی میں دعا کروں گا تم بھی دعا کیا کرو، ان شاء اللہ تعالیٰ حق تعالیٰ سے امید ہے کہ تمہارا قرض اتار دیں گے۔ وہ صاحب اس کے جواب میں فرماتے ہیں کہ اجی ہمارا منہ اس قابل کہاں ہے جو ہم دعا کریں۔ میں نے کہا کہ تمہارا منہ تو اس سے بھی بڑی چیز کے قابل ہے، وہ کیا ہے؟ اسلام، ظاہر ہے کہ اسلام سے بڑھ کر کوئی عبادت اور طاعت نہیں ہوسکتی، تمام عبادات کا رتبہ اس سے کم ہے، اس کے لیے تمہاری زبان بھلی قابل ہوگئی، اس وقت نہ یہ عذر کیا کہ میں کلمہ اپنی زبان سے کیونکر نکالوں، میرا منہ اس قابل کہاں۔ جب تمہارا منہ اسلام کے لیے قابل ہے تو دعا کے لیے کیوں قابل نہ ہوگا، اس کا مرتبہ تو اس سے بہت کم ہے، جاؤ فضول خیالات میں نہیں پڑا کرتے۔ خدا سے خود بھی دعا کرنا چاہیے بلکہ صاحبِ ضرورت کی دعا میں زیادہ امیدِ قبولیت ہے کیونکہ وہ پریشان ہو کر گھبرا کر دعا کرتا ہے اور حق تعالیٰ مصیبت زدہ کی دعا جلدی قبول فرماتے ہیں : *امن يجيب المضطر اذا دعاه ويكشف السوء* (النمل: ۶۲) (ترجمہ: بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بے قرار اسے پکارتا ہے تو وہ اس کی دعا قبول کرتا ہے اور تکلیف دور کردیتا ہے)۔ (شكر النعمه بذكر رحمة الرحمہ، مواعظِ اشرفیہ، جلد ۳، صفحہ ۱۳۲) 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*
Image from ꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂: ملفوظ: صاحبِ ضرورت کی دعا میں زیادہ امیدِ قبولیت ہے *ملفوظاتِ حکیم الا...
❤️ 👍 3

Comments