꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
June 18, 2025 at 03:56 AM
ملفوظ: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق میں کوتاہی اور ان کا سبب *ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق میں کوتاہی اور ان کا سبب* ارشاد فرمایا کہ لوگ حضور ﷺ کے حقوق میں کوتاہی کر رہے ہیں کہ کوئی صرف اطاعت کو ضروری سمجھتا ہے، محبت و عظمت سے ان کو تعلق نہیں۔ کوئی محبت کا دم بھرتا ہے، اطاعت و عظمت سے اس کو کوئی واسطہ نہیں۔ کوئی آپ کی عظمت کرتا ہے تو اس طرح کہ محض بادشاہت کی حیثیت سے اور یا اس طرح کہ دیگر انبیاء کی توہین ہوجاتی ہو بلکہ بعض مرتبہ حق تعالیٰ شانہ کی بے ادبی ہوجاتی ہے، اس لیے اس کی تلافی کی ضرورت ہے اور تلافی ہوتی ہے کوتاہیوں کا سبب دریافت ہونے سے اور سبب ان سب کوتاہیوں کا یہ ہے کہ لوگوں کو حضور ﷺ کے ساتھ محض ضابطہ کا تعلق ہے، کوئی خصوصیت کا تعلق نہیں حالانکہ نصوص سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص تعلق بھی ہونا چاہیے۔ اور خاص تعلق پیدا ہونے کی دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ حضور ﷺ کے فضائل و کمالات بیان کئے جائیں، دوسرے یہ کہ حضور ﷺ کے وہ انعامات و احسانات بیان کئے جائیں جو ہمارے حال پر آپ نے فرمائے ہیں۔ (شكر النعمه بذكر رحمة الرحمہ، مواعظِ اشرفیہ، جلد ۳، صفحہ ۱۷۳) 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*
Image from ꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂: ملفوظ: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق میں کوتاہی اور ان کا سبب *ملفوظ...
❤️ 2

Comments