
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
June 18, 2025 at 04:01 AM
*اصلاحی خطبات ج۱،ص ۹۶*
*افادات:شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم*
*وعظ:سفارش شریعت کی نظر میں*
*ایک بزرگ کی سفارش کا واقعہ*
حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے مواعظ میں ایک بزرگ کا واقعہ لکھا ہے۔ غالباً حضرت شاہ عبدالقادر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ ہے۔ نام صحیح طور پر یاد نہیں ۔۔۔۔ ایک شخص ان بزرگ کی خدمت میں آیا۔ اور کہا کہ حضرت میرا ایک کام رکا ہوا ہے اور فلاں صاحب کے اختیار میں ہے۔ اگر آپ اس سے کچھ سفارش فرمادیں تو میرا کام بن جائے، تو حضرت نے فرمایا جن صاحب کا تم نام لے رہے ہو، وہ میرے بہت سخت مخالف ہیں ۔ اور مجھے اندیشہ یہ ہے کہ اگر میری سفارش ان تک پہونچ گئی تو اگر وہ تمہارا کام کرتے ہوئے بھی ہوں گے تو بھی نہیں کریں گے۔ میں تمہاری سفارش کردیتا لیکن میری سفارش سے فائدہ ہونے کے بجائے الٹا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ لیکن وہ شخص ان بزرگ کے پیچھے ہی پڑگیا، کہنے لگا بس! آپ لکھ دیجئے، اس لئے کہ اگرچہ وہ آپ کا مخالف ہے، لیکن آپ کی شخصیت ایسی ہے کہ امید ہے کہ وہ اس کو رد نہیں کریں گے اِن بزرگ نے مجبور ہوکر ان کے نام ایک پرچہ لکھ دیا۔ جب وہ شخص پرچہ لے کر وہاں پہنچا تو ان بزرگ کا جو خیال تھا کہ میرا مخالف ہے، اور کام کرتا ہوا بھی ہوگا تو نہیں کرے گا۔ وہ خیال صحیح ثابت ہوا۔ اور بجائے اس کے کہ وہ اس پرچہ کی کچھ قدر کرتا، یا اس پر عمل کرتا، اس اللہ کے بندے نے ان بزرگ کو گالی دے دی۔ اب وہ شخص ان بزرگ کے پاس واپس آیا، اور آکر کہا کہ حضرت! آپ کی بات سچی تھی۔ واقعتا بجائے اسکے کہ وہ اس کی قدر اور احترام کرتا، اس نے تو الٹی گالی دے دی۔ ان بزرگ نے فرمایا کہ اب میں اللہ تعالیٰ سے تمہارے لئے دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ تمہارا کام بنادے۔
📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*
❤️
2