
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
June 19, 2025 at 04:27 AM
ملفوظ: دوست کا اثر دوست کے دین پر ضرور پڑتا ہے
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*دوست کا اثر دوست کے دین پر ضرور پڑتا ہے*
ارشاد فرمایا کہ صاحبو صحبت اور تعلق کا اثر ضرور ہوتا ہے۔ سائنس سے بھی یہ بات ثابت ہے کہ نفس میں مسارقت کا مادہ ہے یعنی دوسرے سے اثر لینے کا۔ مسارقت سرقہ سے مشتق ہے، سرقہ کے معنی ہیں چوری۔ چوری کے نام سے نہ چونکئے گا، چوری دو طرح کی ہوتی ہے، جائز اور ناجائز۔ جائز چوری میں کچھ حرج نہیں، غرض نفس چوری کرتا ہے یعنی جس سے اس کو تعلق و ارتباط اور محبت ہو، دزدیدہ اس کے اخلاق اپنے اندر لے لیتا ہے، اگر اچھے ہیں تو اچھے اور برے ہیں تو برے۔ اور یہی راز ہے اس حدیث كا *المرء على دين خليله فلينظر احدكم من يخالل* یعنی آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے تو چاہیے کہ ہر شخص غور کر لیا کرے کہ میں کس سے دوستی کر رہا ہوں۔ اس حدیث سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دوست کا اثر دوست کے دین پر ضرور پڑتا ہے۔
(السوق لاهل الشوق، مواعظِ اشرفیہ، جلد ۳، صفحہ ۹۴)
📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*

❤️
1