꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
June 20, 2025 at 03:53 AM
ملفوظ: نماز تمام عبادات کی جامع عبادت ہے *ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *نماز تمام عبادات کی جامع عبادت ہے* ارشاد فرمایا کہ اہلِ لطائف نے نماز کو جامع جميع عبادات کہا ہے، اس طرح کہ نماز کے اندر نماز تو ہے ہی، تلاوتِ قرآن مجید بھی ہے۔ کھانا پینا بھی نماز کے اندر ممنوع ہے، وہ گویا روزہ کے معنی ہوئے۔ نمازی متوجہ ہوتا ہے خانہ کعبہ کی طرف، وہ گویا حج کے معنی ہوئے۔ کسی سے بولتا چالتا نہیں اور مسجد کے اندر ہی رہتا ہے تو گویا نماز میں معنی اعتکاف کے بھی ہوئے۔ کچھ نہ کچھ خرچ بھی کرنا پڑتا ہے، مثلاً کپڑا ہی بنایا، یا جائےنماز ہی خریدی تو گویا معنیٰ زکوٰۃ اور انفاق کے بھی نماز کے اندر پائے گئے۔ (ومضان في رمضان، مواعظِ اشرفیہ، جلد ۳، صفحہ ۲۵۳) 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*
Image from ꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂: ملفوظ: نماز تمام عبادات کی جامع عبادت ہے *ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الم...
❤️ 2

Comments