꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
June 20, 2025 at 04:19 PM
*حج ۱۴۴۷ھ/2026 کی تیاری* حج ۱۴۴۶ھ/2025 پورا ہوچکا ہے، حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اِسی دوران سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی ہدایت پر حج کمیٹی آف انڈیا نے سرکلر نمبر (۱) جاری کرکے حج ۱۴۴۷ھ/2026 کے لیے تیاری کا اعلان کردیا ہے، اور واضح کردیا ہے کہ حج 2026 کے لیے باقاعدہ اعلان اگلے ماہ جولائی 2025 میں آسکتا ہے۔ اس لیے 2026 میں سفرِ حج پر جانے کا ارادہ رکھنے والوں کو چاہیے کہ جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے وہ فوری طور پر پاسپورٹ بنوالیں، اور جن کے پاس پہلے سے پاسپورٹ ہے وہ اُس کی تاریخ دیکھ لیں، اگر 31 دسمبر 2026 سے پہلے اُس کی مدّت پوری ہورہی ہے تو فوری طور پر اس کی تجدید (رینیو) کروالیں، اور اگر 31/ دسمبر 2026 کے بعد مُدت پوری ہورہی ہے تو رینیو کرانے کی ضرورت نہیں ہے اُسی پاسپورٹ سے کام ہوجائے گا۔ *پاسپورٹ کے لیے ضروری دستاویزات* نیا پاسپورٹ بنوانا ہو یا پرانے پاسپورٹ کی تجدید کرانی ہو دونوں صورتوں میں کم سے کم تین دستاویزات ہونے چاہیے، آسان دستاویزات یہ ہیں: • آدھار کارڈ •پین کارڈ • بینک پاس بک تینوں دستاویزات ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہوں۔ جن کے پاس ہائی اسکول کی سرٹیفیکیٹ ہو وہ اُس کو بھی لگائیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے ہدایت کی ہے کہ نیا پاسپورٹ بنواتے وقت سَرنیم/لاسٹ نیم ضرور ڈلوائیں، اس لیے اس کا دھیان رکھیں! *اس میسیج کو دوسروں تک پہنچانے کی خدمات کیجیے* 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*
Image from ꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂: *حج ۱۴۴۷ھ/2026 کی تیاری*  حج ۱۴۴۶ھ/2025 پورا ہوچکا ہے، حاجیوں کی وطن و...
❤️ 👍 😂 5

Comments