꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
June 21, 2025 at 02:18 AM
ملفوظ: محبوب کی مخالفت کے ساتھ محبت کا دعویٰ ہرگز قابلِ قبول نہیں *ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *محبوب کی مخالفت کے ساتھ محبت کا دعویٰ ہرگز قابلِ قبول نہیں* ارشاد فرمایا کہ کیا غضب ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی محبت کا دعویٰ ہے اور سر سے پیر تک مخالفتِ رسول اللہ ﷺ میں غرق ہیں۔ بھلا یہ بھی کہیں عاشق کا طریقہ ہوا کرتا ہے، یہ بھی عجیب محبت ہے کہ عاشق کو محبوب کے ناراض ہوجانے کی ذرا بھی پرواہ نہ ہو۔ میں بقسم کہتا ہوں کہ جو برتاؤ یہ لوگ محبتِ رسول ﷺ کا دعویٰ کر کے احکامِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کرتے ہیں، اگر کوئی ان کے ساتھ یہی برتاؤ کرے کہ ان کی محبت کا دعویٰ کر کے مجلس میں بیٹھ کر ان کی مدح سرائی کر دیا کرے مگر ان کا حکم کوئی بجا نہ لاوے تو یہ لوگ خود اس کی محبت کو اس کے منہ پر دے ماریں گے۔ پھر جائے افسوس ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ یہی برتاؤ کر کے خوش ہیں اور نازاں ہیں اور ذرا بھی نہیں ڈرتے کہ یہ محبت تو اس قابل ہے کہ الٹی ہماری منہ پر ماری جائے۔ (شكر النعمه بذكر رحمة الرحمہ، مواعظِ اشرفیہ، جلد ۳ صفحہ ۱۴۶) 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*
Image from ꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂: ملفوظ: محبوب کی مخالفت کے ساتھ محبت کا دعویٰ ہرگز قابلِ قبول نہیں *ملف...

Comments