Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️
Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️
June 20, 2025 at 02:05 AM
*امریکی مدد کے بغیر اسرائیل ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا، باقر قالیباف* ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کی مدد کے بغیر اسرائیل ایک روز بھی ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتا ہے مگر خود فریبی کا شکار امریکا کے صدر ٹرمپ کو یہ علم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم مغربی اقوام جیسی نہیں کہ اس پر غلبہ حاصل کرلیا جائے اور من مانی چیزیں تھونپ دی جائیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران پر امن کی شرطیں تھونپی نہیں جاسکتیں اور نہ ہی ایران کو دباؤ کا شکار کیا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ اِی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، صہیونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت کے امریکی دوست ایسی باتیں کہہ رہے ہیں جو صہیونی حکومت کی کمزوری اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں۔
Image from Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️: *امریکی مدد کے بغیر اسرائیل ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا، باقر قالیباف*...
👍 🙏 2

Comments