
Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️
June 20, 2025 at 03:11 PM
*گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام*
( نشتر کالونی پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار )
*چوہدری مجاہد حسین CCR*
لاہور: نشتر کالونی کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو چاقو مار کر قتل کرنے کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بروقت موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ خاتون اپنی بہن کے گھر آئی ہوئی تھی جہاں شوہر نے اچانک چاقو سے حملہ کر دیا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹریکنگ کے ذریعے پولیس نے ملزم کو گھر کے قریب سے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اعلیٰ افسران نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

👍
1